
معروف کورین بینڈ بی ٹی ایس ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہے۔ جہاں ان کی کنسرٹ میں پرفارمنس کیلئے ریہرسلزجاری ہیں۔
غیرملکی میڈیاپرمشہوربوائےبینڈکے ایک مرتبہ پھرچرچے ہوئے لگے۔ کنگ فہد اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کنسرٹ کیلئے ریہرسل جاری تھی کہ اس دوران اذان ہوگئی۔
اس موقع پربی ٹی ایس گروپ ممبران کی جانب سےبھرپوراحترام کامظاہرہ کیا گیا اوراذان کے دوران ریہرسل روک دی گئی۔
اس موقع پر اسٹیڈیم کے باہر موجود67ہزار افراد نےریہرسل کے دوران گروپ کی مکمل خاموشی کومحسوس کیاگیا۔
سوشل میڈیاپر بی ٹی ایس آرمی کی جانب سےبھرپور خوشی کا اظہار کیاگیا۔
سوشل میڈیا پر ایک مداح نے کہاکہ بی ٹی ایس آرمی اس وقت شدید خوشی محسوس کررہی ہے کیونکہ ہمارے پسندیدہ بینڈ نے اذان کے دوران خاموشی اختیار کرکے ہمارے دل موہ لیے ہیں۔
واضح رہے کہ بی ٹی ایس گروپ کا ’لویورسیلف:اسپیک یورسیلف‘ ٹورجاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News