امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کو اپنے مداح کی خواہش پوری کرنا مہنگا پڑگیا

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگاکواپنےمداح کی خواہش پوری کرنامہنگاپڑھ گیا۔امریکی گلوکارہ کنسرٹ کےدوران پرفارم کرتےہوئےاسٹیج سےنیچےگرکرزخمی ہوگئیں۔
غیرملکی میڈیارپورٹ کےمطابق لیڈی گاگانےگزشتہ روزلاس ویگاس میں جاری کنسرٹ میں پرفارمنس کےدوران شرکاکومزیدمحظوظ کرنےکےلیےڈانس کرنےکااعلان کیا۔
گلوکارہ کااعلان سنتےہی اُن کاایک مداح سیکیورٹی حصارتوڑکراسٹیج کی جانب بڑھنےلگاتواُسےمحافظوں نےروکاالبتہ گاگاکی درخواست پراُسےاسٹیج تک جانےکی اجازت دےدی گئی۔
اس حوالےسےٹوئٹرپرایک ویڈیوشیئرکی گئی ہےجس میں اسٹیج پرآنےوالےشخص نےلیڈی گاگاکوگودمیں اٹھایااوراچھل کودکرنےکی کوشش کی تاہم اس دوران گلوکارہ اوران کامداح دونوں ہی اپناتوازن کھوبیٹھے اوراسٹیج سےنیچےجاگرے۔
https://twitter.com/snajmi23/status/1185205180255617024
اسٹیج سےگرنےکےنتیجےمیں گلوکارہ کےپیروں اورگھٹنوں میں شدیدچوٹیں آئیں،واقعےپیش آنےکےبعد کنسرٹ ختم کرکےلیڈی گاگاکواسپتال منتقل کیاگیا۔
غیرملکی میڈیارپورٹ کےمطابق ڈاکٹرنےاُن کی حالت خطرےسےباہربتائی ہےاورابتدائی طبی امدادکےبعدانہیں گھرجانےکی اجازت دےدی۔
واقعےکےبعدامریکی گلوکارہ نےحادثےسےمتعلق بات کرتےہوئےکہاکہ سب کچھ ٹھیک ہےاوریہ پہلی بار نہیں کہ وہ اسٹیج سےگری ہیں۔
دوسری جانب لیڈی گاگاکےمینیجرکاکہناہےکہ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں البتہ درد کی شکایت ضرورہے۔ انہوں نے بتایاکہ گلوکارہ چندروزآرام کرنےکےبعددوبارہ کام شروع کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News