
کورین بوائےبینڈبی ٹی ایس ایک مرتبہ پھرسوشل میڈیاپرچھاگیا۔ ناموربینڈ کی جانب سےاپنے انتہائی عزیزمداحوں(جنہیں بی ٹی آیس آرمی کے نام سے جانا جاتاہے)کواپنے نئے ویڈیو میں زبردست خراج تحسین پیش کیاگیاہے۔
کورین میڈیاکے مطابق بی ٹی ایس کی نئی میوزک ویڈیو ’میک اِٹ رائٹ‘ کیلئے گروپ کےحالیہ ٹور’لو یوسیلف،اسپیک یورسیلف‘ کی جھلکیاں شامل کی گئی ہیں جن میں دنیا بھرکی بی ٹی ایس آرمی کودکھاتے ہوئے ’آرمی ٹائم‘کا ٹائٹل بھی دیاگیاہے۔
’میک اِٹ رائٹ‘ کے نئے ورژن میں امریکی گلوگار ’لو‘ نے بھی بوائے بینڈکے ساتھ سُرسےسُراور تال سے تال ملائی ہے۔ امریکی گلوکارنے بھی انگریزی لائنوں سے گانےکی شروعات کی ہے جو کہ ابتدائی طور پرکورین میں گروپ ممبران نےگائی تھیں۔
’میک اِٹ رائٹ‘ کےنئے ورژن میں کنسرٹ کے دوران مداحوں اورگروپ ممبران کی جھلکیوں کے علاوہ اینی میشن بھی شامل کی گئی ہے جس میں ایک ایسی لڑکی کودکھایا گیا ہے جوایک لڑکے کے عشق میں مبتلا ہوکرزندگی کے ہرموڑ پر اس کاساتھ نبھانےکے عزم کااظہار کرتی ہے۔ وڈیواینی میشن میں موجود لڑکی کوبی ٹی ایس آرمی جبکہ تنہاسفرپرنکلنےوالےلڑکےکوبوائے بینڈسے تشبیہہ دی گئی ہے اور یہ ظاہر کیاگیا ہے کہ بی ٹی ایس کی اپنےفنی کریئیرسےجڑی کہانی بھی اپنے مداحوں کے بغیرپوری نہیں ہوسکتی۔
ویڈیومیں دکھایا گیاہے کہ کم عمرلڑکی ایک چادرکاروپ اختیار کرکےاپنےساتھی کوڈھانپ دیتی ہے اورہرمشکل سفرمیں اس کا ساتھ دیتی ہےاور اس کی حفاظت کرتی ہے۔
بی ٹی ایس کی نئی ویڈیومیں یہ بھی پیغام دیاگیا ہے کہ یہ مداحوں کااعتماد ہی ہے جوخوفزدہ ہونےسے روکتاہے۔
بی ٹی ایس کےامریکی موسیقار کے ساتھ مشترکہ گانے کے ریلیز ہوتے ہی وہ امریکی آئی ٹیونزمیں پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوگیا۔ گانےکےنئی ری میک کے بعد اصل ویڈیو بھی آئی ٹیونز کےٹاپ 200 لسٹ میں شامل ہوگئی۔
میک اِٹ رائٹ برطانوی پوپ اسٹار ایڈشیران کے ساتھ ملک کرکےتحریر کیاگیاتھاجو البم ’میپ آف دی سول:پرسونا‘ کاحصہ ہے۔
مداحوں کی جانب سےبھی بی ٹی ایس کی نئی میوزک ویڈیوکوبھرپورسراہا جارہاہے۔ مداحوں کاکہناہے کہ متعددمرتبہ سننےکے باوجودبھی ان کاگانے سےجی ہی نہیں بھر رہا۔
https://twitter.com/rosebudfm/status/1185418803233996801
Advertisement˗ˏˋ #makeitright ft lauv ˎˊ ˗
↳ enjoy this 2 second edit because will i ever complete an edit in my lifetime pic.twitter.com/aqWUAwFJp4— ⟭⟬⁷ bIack Iives matter (@outropre) October 18, 2019
https://twitter.com/GirlOt7/status/1185338281766068225
https://twitter.com/miw_jeon/status/1185364490096758784
https://twitter.com/cyndi_russo98/status/1185426530828279808
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News