
سسنسر بورڈ نے اداکار شمعون عباسی کی فلم دُرج پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی کی رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم دُرج پر پابندی عائد کردی گئی ہے، گزشتہ دِنوں اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی فلم ’دُرج‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا تھا، اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ’فلم ’دُرج‘ رواں سال 11 اکتوبر کو دُنیا بھر میں ریلیز ہوگی جبکہ 18 اکتوبر کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔
#DURJ
A thriller based on true eventsThe most anticipated movie of the year is releasing globally on the 11th October 2019 pic.twitter.com/bWMQhDAs9k
Advertisement— Shamoon Abbasi official (@shamoonAbbasi) September 7, 2019
فلم کو انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا جانا تھاتاہم فلم پر حال ہی میں تمام سینسر بورڈ کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن پابندی عائد کرنے کی کو ئی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔
شمعون عبا سی نے چند دن قبل ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فلم کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ فلم اُن حقیقی جرائم پر مبنی ہے جو ماضی میں پاکستان اور دُنیا کے مختلف حصوں میں نسلی تعصب کی بنا پر کیے گئے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/B2UcAQJhaGv/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=dlfix
شمعون عباسی کی جانب سے فلم دُرج پرپابندی کےحوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔
اِس فلم میں ہدایت کاری کے فرائض کے ساتھ ساتھ مر کزی کر دار بھی شمعون عباسی ہی نے ادا کیا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مائرا خان، شیری شاہ، نعمان جاوید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News