Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے موسیقی کو ہمیشہ کےلئےخیربادکہہ دیا

Now Reading:

لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے موسیقی کو ہمیشہ کےلئےخیربادکہہ دیا
Shazia Khushk left Music

دانے پہ دانا سے شہرت  پانے والی سندھی ثقافت اورخوبصورت  آواز کے بہترین امتزاج کی ملکہ  شازیہ خشک نے موسیقی کو ہمیشہ کے لئے خیرآباد کہہ دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہوراورعالمی شہریت یافتہ گلوکارہ شازیہ خشک نے گلوکاری کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا ہے گلوکارہ کا کہنا ہےکہ انہوں نے فیصلہ بہت سوچ کرکیا ہے۔

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ میرا ارادہ مصمم ہے، گلوکاری چھوڑنے کے بعد اپنی آئندہ زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزاروں گی اور دین اسلام کے کاموں کے لیے اپنی زندگی وقف کروں گی۔

 شازیہ خشک کامزید کہنا تھا کہ شوبز کو چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا، واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بیرون ممالک سے پرفارمنس کے لیے مسلسل دعوتیں مل رہی ہیں جو شکریہ کے ساتھ منع کردیں لیکن میں مداحوں کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنھوں نے 25 برس میرے گیتوں کو پسند کیا، مداحوں سے امید کرتی ہوں کہ اس اقدام پر بھی  وہ میرا بھرپور ساتھ دیں گے۔

 سندھ دھرتی سے تعلق رکھنے والی فوک  گلوکارہ نے اپنے  فنی کیرئیر کا آغاز 1992  میں کیا ۔   خوبصورت  آواز اور ثقافتی   مخصوص  لباس کی وجہ سے جلد ہی دنیا میں پہچانی جانے لگیں  ۔ شازیہ خشک نےسندھی اور بلوچی دونوں  زبانوں میں گانے گائے ۔ شازیہ  خشک نے اپنے کیر ئیر میں  تقریباً 500  سے زائد سندھی زبان    سمیت مختلف 9  زبانوں  میں گیت گائے  ۔

Advertisement

جبکہ  انہوں  نے  دنیا بھر میں  45 سے  ذائد  ممالک  میں اپنے فن کا  مظاہر کیا ۔

 شازیہ خشک کے مشہور گانوں  میں  دانے پہ دانا ، دھما  ل  ، الےمنجھا ماروڑا ، شامل  ہیں ۔

 شازیہ خشک کو  کراچی  کی جانب سے’’  ُگڈوِل  ایمبسڈر‘‘  منتخب  کیا تھا۔ جبکہ  انہیں    بہترین گلوکاری  پر  ازبکستان  کی  جانب سے  صدارتی  ایوا رڈ  سے  بھی  نوازا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر