Advertisement
Advertisement
Advertisement

نک جونس کنسرٹ کے دوران جنسی ہراسگی کا شکار

Now Reading:

نک جونس کنسرٹ کے دوران جنسی ہراسگی کا شکار
Nick Jonas

معروف امریکی گلوکارنک جونز کو کنسرٹ کے دوران خاتون مداح کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پرجونز برادرز کے لاس اینجلس میں ہونے والے کنسرٹ ’ہالی ووڈ باؤل‘ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں تینوں بھائی کیون جونس، جوزف جونس اور نکولس (نک) جونس مداحوں کے درمیان پُرجوش انداز میں پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں۔

https://twitter.com/JessieJonas95/status/1186817293264871426

  تاہم کنسرٹ کے دوران نک جونز کے ساتھ خاتون مداح کی جانب سے کی جانے والی جنسی ہراسانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ نک جونزگانا گارہے ہیں، اسی دوران ان کے پیچھے کھڑی مداح انہیں ہاتھ لگاتی ہے تاہم سیکیورٹی گارڈ آکراسے پیچھے کردیتے ہیں، لیکن خاتون پھر بھی باز نہیں آتی اور مسلسل نک جونزکو تنگ کرتی رہتی ہیں اور ان کی ٹانگوں کو ہاتھ لگاتی رہتی ہے۔

Advertisement

 یہاں تک کہ نک جونز بھی اس حرکت پرپیچھے مڑ کرانہیں دیکھتے ہیں اور اس خاتون کے ہاتھ کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔

بعد ازاں امریکی گلوکار  نک جونز نے کامیاب کنسرٹ کے انعقاد پر ٹوئٹر پر  اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، لیکن اپنے پیغام میں کنسرٹ کے دوران ہونے والی جنسی ہراسگی  کا کوئی بھی ذکر نہیں کیا۔

Advertisement

تاہم سوشل میڈیا صارفین خاتون کی اس حرکت پر سیخ پا ہوگئےاورامریکی گلوکار نک جونزکو جنسی ہراساں کرنے پرکنسرٹ کی انتظامیہ سے اس خاتون کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔ کچھ لوگوں نے تو اس خاتون کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر