پاکستانی فلم ’’درج‘‘آج ملک بھر میں ریلیزہورہی ہے

فلم شائقین ہوجائیں تیار،آدم خوروں کی زندگی اورحقیقی واقعات پرمبنی فلم ’درج‘ پابندی کےبعدآج پاکستان بھرکے سینماگھروں میں نمائش کےلئےپیش کی جارہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق معروف اداکارو پروڈیوسرشمعون عباسی کی فلم ’درج‘ پابندی ختم ہونےکے بعد آج ملک بھرکےسینما گھروں میں نمائش کےلئےپیش کی جارہی ہے۔
گزشتہ دِنوں شمعون عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرٹوئٹ کیاتھاجس میں اُنہوں نے پاکستان میں فلم درج کےریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیاتھا،سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرمیں ٹوئٹ میں لکھاتھاکہ ’پاکستان تیارہوجاؤ، درج پورے پاکستان میں 25 اکتوبر جمعےکےروزریلیزکی جائےگی اورآپ آن لائن ٹکٹس بھی بُک کرواسکتے ہیں۔
Get ready Pakistan #DURJ releasing across #PAKISTAN on the
"25th OCTOBER 2019"AdvertisementBook your tickets online via https://t.co/tAg0ZvcVcj for the most awaited film by the nation
DURJ – A Feature Film"
Shaam films
Blunt Digital
IMGC Global Entertainment (PVT) LTD.#Walnut #Bookitnow pic.twitter.com/4UI2P8t01t— Shamoon Abbasi official (@shamoonAbbasi) October 19, 2019
واضح رہےکہ رواں ماہ اسلام آباد سینسر بورڈکی جانب سےشمعون عباسی کی فلم ’درج ‘ کی نمائش پرعائد پابندی ختم کی گئی تھی، شمعون عباسی نے اِس بات کا اعلان ٹوئٹر پر کیا تھا اُنہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں اپنے مداحوں اور دوستوں کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان بھر میں فلم ’درج‘ کی نمائش پر سے پابندی ختم ہوگئی ہے اور اب بہت جلد ہی ملک بھر کے سینما گھروں میں اسےِدکھایا جائے گا۔
پاکستان میں درج پر پابندی عائد کئےجانے پرپاکستانی اداکارہ وماڈل صنم سعیدسمیت دیگرشوبزستاروں نےشمعون عباسی کی فلم پر پابندی لگائےجانےکےخلاف پاکستان فلم سینسربورڈکوآڑےہاتھوں لیاتھا۔
آدم خورانسانوں کی کہانی پرمبنی فلم ’دُرج‘ کوشمعون عباسی اورپروڈکشن ٹیم نےحقیقی رنگ دینےکےلیےکئی ماہ ریسرچ کرنےکےساتھ ساتھ کافی وقت دنیاسےالگ تھلگ غاروں میں رہنےوالےانسانوں کےساتھ گزارا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News