
نامو ر ما ڈل،اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اُن کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کی بے مثال تقریر کے بعد جہاں دنیا بھر میں مودی پر لعنت ملامت کی جارہی ہے وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث مودی پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔
آر ایس ایس کے غنڈے پورے بھارت میں دندباتے پھرتے ہیں مسلمانوں کو بلاوجہ پکڑ کر مار کٹائی کر کے شہید کردیتے ہیں ۔آر ایس ایس کا نظریہ ہے ہندوستان ہندو کا ۔
اس لئے اس تنظیم کو مودی سمیت بین ہونا چاہئے ۔جس سے خطے میں دہشت گردی جاری ہے @UNHumanRights#BJPMilitantWingRSS— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) October 1, 2019
تفصیلات کے مطا بق سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وینا ملک کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کے غنڈے پورے بھارت میں دندباتے پھرتے ہیں مسلمانوں کو بلاوجہ پکڑ کر مار کٹائی کر کے شہید کردیتے ہیں ۔آر ایس ایس کا نظریہ ہے ہندوستان ہندو کا ۔ اس لئے اس تنظیم کو مودی سمیت بین ہونا چاہئے ۔جس سے خطے میں دہشت گردی جاری ہے۔
انہوں نے لکھا کہ مودی نے بھارت کو ایک ایسا ملک بنا دیا ہے جہاں اختلاف رائے کی کوئی جگہ نہیں ۔وینا کا کہنا تھا کہ مودی کا بھارت تعصب کا مظہر ہے۔
Hindutva& war hysteria has engulfed the country which was once known as the "incredible India". The South Asian Hitler ruined it, and rather created an "intolerant India" where there is no room for dissent or free expression. Modi's India is epitome of bigotry#BJPMilitantWingRSS
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) October 1, 2019
وینا ملک نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کی جانب والی تقریر کے دوران کشمیر میں معصوم کشمیریوں کو قتل کرنے والے مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، تشدد پسند تنظیم آر ایس ایس کے کشمیر میں جاری ظلم کا پردہ چاک کیا۔
اداکارہ وینا ملک نے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے خطے میں دہشت گردی جاری ہے اس لیے تنظیم پر مودی سمیت پابندی عائد کردینی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News