Advertisement
Advertisement
Advertisement

کےپوپ گروپ بی ٹی ایس سوشل میڈیا پرخاموش، کیاجلدواپسی ہوگی؟

Now Reading:

کےپوپ گروپ بی ٹی ایس سوشل میڈیا پرخاموش، کیاجلدواپسی ہوگی؟
BTS

نامور کورین بینڈ بی ٹی ایس سوشل میڈیاپرخاموش، مداحوں نےجلدالبم ریلیزہونے کی پیشگوئی کردی۔

کورین میڈیا کے مطابق بی ٹی ایس  آرمی (مداحوں) نے امید ظاہر کی ہے کہ  2019کےآخرتک ان کے پسندیدہ میوزک گراپ کی جانب سے البم ریلیز کردیا جائے گا۔

بی ٹی ایس آرمی کا کہناہے کہ مشہوربوائے بینڈاپنے آنے والے نئے میوزک پر کام کر رہاہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی ان کی پوسٹوں کا سلسلہ رکا ہوا ہے۔ مداح بی ٹی ایس کی جانب سے اہم اعلان کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

میوزک کمپنی بِگ ہٹ انٹرٹینمنٹ کی جانب سےحال ہی میں اعلان کیاگیا ہے کہ بی ٹی ایس نے اپنے ایک ماہ کی چھٹی کے دوران گئی وی لاگ ریکارڈ کروائے ہیں۔ کمپنی نے شیڈول جاری کرتےہوئےکہا کہ یوٹیوب پران ویلاگس کا پریمیئر کب کیاجائے گا۔ ابھی تک ، شائقین کے لئے جے ہوپ ، سوگا ، آر ایم ، اور جن کےوی لاگ جاری کیے گئے۔ کچھ مداح کی جانب سے وی لاگس کوبی ٹی ایس کے سوشل میڈیا پر غیر حاضررہنے کی وجہ ظاہر کیاگیا ہے۔

بی ٹی ایس کی سوشل میڈیاپرخاموشی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مداح کاکہناہے کہ ان کا پسندیدہ گروپ وی لاگس کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں سوشل میڈیاسے غائب ہے۔

Advertisement

https://twitter.com/BTS_twt/status/1179723558496301056

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہاہے کہ بی ٹی ایس کی جلد واپسی انہیں سنائی دے رہی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ کورین میوزک گروپ 11اکتوبر کوسعودی عرب میں اپنے کنسرٹ میں پرفارم کرے گا۔

حال ہی میں جنوبی کوریاکےمعروف ترین کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے سوشل میڈیاویڈیوایپ ٹک ٹاک کااکاونٹ بنایاہے۔

کے پاپ کے مایہ نازاوردنیا میں سب سے زیادہ تیزی سےمشہور ہونے والےبینڈ کے گلوکاروں نے 25 ستمبر کوایک ٹویٹ کے ذریعہ اپنےنئے سوشل میڈیاوڈیوایپ کااعلان کیاجس میں اکاؤنٹ کا لنک شیئر کیا گیا ہے۔

کورین پاپ گروپ کی منیجمنٹ کمپنی بگ ہٹ انٹرٹینمنٹ کے تحت چلائے جانے والے بی ٹی ایس اکاؤنٹ کے ذریعےٹویٹر پر منفرد انداز میں اعلان کیاگیا جس میں ’بی ٹی ایس ٹِک ٹاک چینل اوپن!‘ تحریرکیاگیا۔ بی ٹی ایس ٹویٹراکاونٹ کے ہی ذریعے نامورگروپ کےنئے آنے والے گانوں سمیت مختلف سوشل سرگرمیوں کے سب سے زیادہ اعلانات کیے جاتےہیں۔

بی ٹی ایس ممبرزحال ہی میں اپنی چھٹیوں سے واپس آئے ہیں جس کے بعدان کی آرمی (مداحوں) کےکیلئے ٹک ٹاک میں شامل ہونے کی خبرپر بھرپور خوشی کا اظہار کیاگیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر