جوکر حقیقت میں بھی ایسا ہی تھا؟

ہالی ووڈ کی کرائم ڈرامہ فلم جوکر نے باکس آفس پر ریکارڈ پہ ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ ریٹنگ کے معاملے میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
جہاں اس فلم نے دنیا بھر کے سینیما گھروں میں کھڑکی توڑ رش لگائے وہیں اس فلم میں جوکر کا مرکزی کردار ادا کرنے والے جوکوئین فینکس نے بھی اپنی اداکاری کی ایسی دھاک بٹھائی کہ ان کے چرچے عام ہوگئے۔
لیکن کیا ہٹ فلم جوکر کیلئے اداکار جو کوئین فینکس کو فلم کاسٹ کرنا محض اتفاق تھا؟
فلمی دنیا پر نظر رکھنے والوں میں اس موضوع پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ کیوں کہ ہٹ فلم جوکر اور اس کے مرکزی کردار کی حقیقی زندگی میں ایسی حیران کن مشابحت پائی گئی جس نے شائقین کو عجب حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
وہ اتفاق کیا ہیں آئیے جانتے ہیں ۔
فلم جوکر میں دکھا گیا ہے کہ اداکار جوکوئین فینکس کے مالی حالات ناساز ہیں اور وہ ایک غریب گھر سے تعلق رکھتے ہیں ۔
اپنے روز مرہ کا گزر بسر کرنے کے لئے وہ ایک جوکر کا روپ دھارے فٹ پاتھوں اور گزر گاہوں پر لوگوں کو محظوظ کرنے کے لئے رقص کرتے ہیں ۔
جبکہ اس کا موازنہ جوکوئین فینکس کی حقیقی زندگی سے کیا جائے تو معلوم ہو کہ ان کا اصل میں بھی ایک غریب گھرانے سے ہی تعلق تھا۔
وہ اپنے بڑے بھائی کے ساتھ ہالی ووڈ کی سڑکوں پر رقص کر کے پیسے کماتے تھے اور گھروالوں کا پیٹ پالتے تھے۔
ایک اور حیران کن مشابحت نے اس وقت بھی لوگوں کو فلم جوکر کو جوکوئین فینکس کی حقیقی زندگی کی عکاسی ماننا شروع کردیا کہ جب فلم میں جوکوئین سٹیند اپ کامیڈی میں اپنا نام بنانے کے لئے’پوگوس‘ نامی ایک ٹیلنٹ ایجنسی میں اپنا لوہا منوانے کی جان توڑ کوشش کرتے ہیں ۔
بالکل ایسا ہی اتفاق ان کی حقیقی زندگی میں بھی ہوا کہ جب ان کے والد نے انہیں بچپن میں ٹیلنٹ ایجنسی کے ساتھ منسلک ہونے کا مشورہ دیا لیکن مالی حالات نے اجازت نہ دی۔
فلم کے آخر میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ جوکوئین فینکس اسٹیج شو میں جانے سے قبل میک اپ روم میں ہوسٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ پروگرام میں ان کا فلمی نام آرتھر کے بجائے جوکر کے نام سے تعارف کیا جائے۔
یہ جان کر بھی ضرور حیرت ہوگی کہ حقیقت میں بھی جوکوئین فینکس نے اپنا نام تبدیل کردیا تھا کیوں کہ امریکا میں اکثر لوگ ان کا نام ٹھیک طرح سے نہیں بول پاتے تھے۔
واضح رہے کہ ہالی وڈ فلم جوکر ریکارڈ پہ ریکارڈ بناتی چلی جارہی ہے۔ جوکر دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کر نے والی فلم بن گئی ہے ۔اب جوکر آل ٹائم ریکارڈ آر ریٹنگ میں بھی نمبر ون پوزیشن پر آگئی۔
ہالی وڈ فلم جوکر نے 90ملین کا بزنس کرکے سپر ہیرو فلم’ ڈیڈپول‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں بننے والی فلم کی کہانی ایک اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے۔فلم میں ہالی وڈ اداکار جوا کوائین فیونکس نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News