
پاناما پیپرز کی منظر کشی پرامریکی کمپنی نیٹ فلکس کے خلاف بھی ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلوراسکرین کو چیلنج کرنے والی اسٹریمنگ سائٹ کو اب موزیک فونسیکا کا چیلنج درپیش ہے ۔
امریکی کمپنی نیٹ فلکس نے پاناما اسکینڈل پر مبنی ایک فلم تیار کی ہے جس کے رد عمل میں پاناما اسکینڈل کی لاء فرم موزیک فونسیکا نے کمپنی نیٹ فلکس کے خلاف امریکی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا ہے۔پاناما پیپرز پر بنائی گئی فلم’ دی لانڈرومیٹ ‘ تنازعات کی زد میں آگئی ہے۔
متنازع موضوع پر بننے والی فلم میں امریکی اداکارہ میرل اسٹریپ اور اداکار انٹونیو بنڈارس جیسے بڑے اسٹارز جلوہ گر ہیں ۔
دی لانڈروما میں موزیک فونسیکا ممبران رشوت خوری ،ٹیکس چوری سمیت مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث دکھائے گئے ہیں ۔
الزام تراشی پر تنظیم نے اسٹریمنگ سائٹ کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے موزیک فونیسکا حکام میڈیا پر بیان بازی سے گریز کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ قانونی جنگ صرف عدالت میں لڑی جائے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News