
اداکارہ ژالےسرحدی اداکارحمزہ علی عباسی کےبارےمیں بول پڑیں۔
بول نیوز کے پروگرام ’نائٹس ود احسن خان‘ میں اداکارہ ژالےسرحدہ اوراداکار شہود علوی نے بطور مہمان شرکت کی۔
شو کےدوران اداکاراحسن خان کےایک چٹکلے بھرے سوال پرژالے بھی ہلکے پھلکےانداز میں جواب دیتی ہوئیں نظرآئیں۔
احسن خان نےجب ژالےسرحدی سےشو کے دوران سوال کیا کہ آپ نے آئٹم نمبر بھی کیا ہے؟ جس پرانہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ’ہاں‘اور وہ آئٹم نمبرسوشل میڈیا پرتنازعے کا بھی خوب شکاربنا۔
اداکارہ نےبتایا کہ ان کےفلم جلیبی میں آئٹم نمبر’جوانی‘ میں تنازعےکے بارے میں حمزہ علی عباسی سےہی پوچھ لیاجائےجنہوں نےگانےکے ریلیزپران کی خوب پذیرائی کی۔
اداکارہ نے تنازع سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئےمزیدکہا کہ انہیں رابطہ کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ آئٹم نمبر میں مہذب کپڑوں کاانتخاب اورگانے میں مکمل کپڑوں کے ساتھ پرفارمنس قابل تعریف ہے۔
اداکارہ نےبتایاکہ حمزہ علی عباسی نےانہیں بھرپورشاباشی دیتے ہوئےسوشل میڈیا پر بھی آئٹم نمبر کی خوب تعریف کی اور انہوں نے کہاکہ ’انہیں ژالے سرحدی پر فخرہے کہ اداکارہ نےاپنے آئٹم نمبر کے دوران بھی اپنے کپڑوں کومکمل رکھا جو کہ ایک اچھا تاثرہے۔
اداکارہ کا کہناتھا کہ انہیں حمزہ عباسی کی اس بات پرتھوڑا غصہ بھی آیا تھا۔ اداکارہ نے کہاکہ انہیں ایسا لگ رہاتھا جیسےحمزہ نے ان کے کندھے پربندوق رکھ کے چلا دی ہواور انہیں خواہ مخواہ ایک تنازع کیلئے گھسیٹ دیاگیاہوا۔
میزبان احسن خان نےپوچھا کہ حمزہ عباسی کااشارہ کس کی جانب تھاجس پراداکارہ نےبتایا کہ اس وقت مہوش حیات، سوہائی ابڑواورعائشہ عمرکے آئٹم نمبربھی ریلیز ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ سال 2017 میں اداکارحمزہ عباسی کی ژالے سرحدی کے آئٹم سونگ سے متعلق پوسٹ نے سوشل میڈیاپر تہلکہ مچادیاتھا۔
انہوں نےانٹرنیٹ پراپنی ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ ژالے سرحدی کاانداز قابل فخرہے اورپاکستانی فلموں میں “آئٹم نمبر” میں عریانی کےابھرتےہوئےرجحان کے ساتھ نہ چلنے پرفلم جلیبی کےڈائریکٹریاسر جسوال بھی تعریف کے مستحق ہیں۔
بعد ازاں حمزہ عباسی کابیان سوشل میڈیاپرشدید تنقید کی زد میں آگیا جس میں صارفین کاکہناتھا کہ وہ ساتھی ادکاروں پربلاوجہ تنقید کررہے ہیں۔ اداکارہ عائشہ عمر کاآئٹم سونگ بھی اس وقت سوشل میڈیاپر پرتبصروں کی زد میں تھا۔
My review on Jalaibee aside, i am tremendously proud of Zahalay Sarhadi for not taking her clothes off in her…
Gepostet von Hamza Ali Abbasi am Samstag, 21. März 2015
خیال رہےکہ شوکے مہمان ژالے سرحدی اور شہودعلوی ایک ساتھ بول انٹرٹینمنٹ کے نئے سِٹ کام ’یہ ہے کھٹی میٹھی زندگی‘ میں ایک ساتھ نظرآئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News