پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سید کمال شاہ کی آج دسویں برسی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنی اداکاری کے جوہر سے سید کمال شاہ نےنہ صرف فلم بلکہ ٹی وی پر بھی رنگ جمائے۔
سید کمال میرٹھ میں پیدا ہوئے، پاکستان ہجرت کے بعد پہلی فلم ’ٹھنڈی سڑک‘ بنائی۔ان کی مشہور فلموں میں آشیانہ، سہاگن، اپناپرایا،سویرا،ایسا بھی ہوتا ہے، بہن بھائی، روڈ ٹو سوات، نئی لیلیٰ نیا مجنو، توبہ، انسان اور گدھا، اور دال میں کالا آج بھی مداحوں کو یاد ہیں۔
سید کمال کی ہدایت کاری میں بننے والی فلمیں، جن میں شہنائی،یہاں سے وہاں تک، دوسری مان، کل دے منڈے، سیاست، میرے بچے میری آنکھیں اور عالیہ، مشہور زمانہ رہیں۔
ان کی اداکاری کو دیکھتے ہوئے فلم بینوں نے انہیں پاکستان کا راج کپور کہنا شروع کردیا۔
سید کمال کو ہر قسم کے کردار ادا کرنے میں کمال حاصل تھا،خاص طور پر مزاحیہ اداکاری پر انہیں بے حد پذیرائی ملی۔ کمال نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران لگ بھگ 200 فلموں میں کردار نگاری کی۔
نگار ایوارڈ ِاصل کرنے والے سید کمال نےسیاسی دلچسپی کے باعث انتخابات میں حصہ لیا مگر کامیابی مقدر نہ بنی،انہوں نے پی ٹی وی پر ’کمال شو‘ کے نام سے پروگرام کی میزبانی بھی کی اور 1994 میں لاہور کے بعد کراچی میں اداکاری کی تربیتی اکیڈمی بھی کھولی مگر کامیابی نہ ملی۔
اداکار اور فلمساز سید کمال دل کے عارضہ کے باعث یکم اکتوبر 2009 کو کراچی میں 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے اور پاکستان کی فلم انڈسٹری کا ایک خوبصورت باب اختتام ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
