
بین الاقوامی میوزک بینڈ ’ایکسنٹ‘ نے پاکستان آنے کا اعلان کر نے کے ساتھ ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کے ساتھ ’فنٹاسٹک ٹی‘ پینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایکسنٹ بینڈ نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپا کستان آنے کی خبر کا اعلان کیا اور ساتھ ہی میجر جنرل آصف غفورکو بھی ٹیگ کر دیا، جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے آصف غفورنے انھیں اپنے آفس میں چائے کی دعوت دے دی۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ’ایکسنٹ بینڈ‘ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاونٹ پر دورہ پاکستان کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ 24 نومبر کو لاہور کے گورنر ہاوس آرہے ہیں۔
Thanks for tagging. Most welcome. A fantastic cup of tea is scheduled in my office.
Advertisement— Asif Ghafoor (@peaceforchange) October 19, 2019
انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان، گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب، ویمن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس کی سربراہ کے بھی شکرگزار ہیں۔
اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹیگ کرنے کا شکریہ ادا کر تے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔
میجرجنرل آصف غفور نے ایکسنٹ بینڈ کو اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی کہ ’فنٹاسٹک چائے‘ کا شیڈول اُن کے آفس میں ترتیب دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 27 فروری کے بعد سے ’ فنٹاسٹک کپ آف ٹی، فنٹاسٹک ٹی ‘ وغیرہ وہ الفاظ ہیں جن سے جہاں پاکستان کی شاندار چائے کی تعریف بیان ہوتی ہے وہیں یہ الفاظ بھارتیوں کی چھیڑ بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News