نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم

پاکستانی کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹڈ فلم ‘ستارہ: لیٹ گرلز ڈریم’ ویب اسٹریمنگ چینل ‘نیٹ فلیکس’ پر 15 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم نے نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
کسی ڈائیلاگ کے بغیر ایک کمسن لڑکی کی زندگی کی مکمل داستان سناتی اس پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ‘ستارہ’ کو شرمین عبید چنائے نے خود تحریر کیا اور ہدایتکاری دی ہے۔
پندرہ منٹ کی اس شارٹ اسٹوری فلم کا ٹریلر بھی جاری ہوچکا ہے جس میں لاہور کے پرانے شہر کو دکھایا گیا ہے۔
اس شارٹ اینیمیٹڈ فلم میں ایک 14 سالہ بچی کی کہانی دکھائی گئی ہے جو پائلٹ بننا چاہتی ہے لیکن اس کی شادی زبردستی کروادی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کے خواب ٹوٹ جاتے ہیں۔
یہ ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جہاں لڑکیاں اب بھی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔
اس فلم کا میوزک ایمی ایوارڈ یافتہ ’لورا کارپ مین‘نے کمپوز کیا ہے جبکہ فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسرز میں خواتین کے حقوق کی مشہور کارکن گلوریا اسٹینیم، اور کوکو اور ٹوائے اسٹوری 3 کی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر ڈارلا اینڈرسن شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
کومنٹس
[…] Source link […]
[…] Source link […]
نیٹ فلیکس میں پہلی بار اشتہارات کی آمد – 24 Tez News
Friday, 14th October 2022, 17:56 PM[…] یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلیکس ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم […]