Advertisement
Advertisement
Advertisement

جادوگرنی کا باکس آفس پر جادو چل گیا

Now Reading:

جادوگرنی کا باکس آفس پر جادو چل گیا
maleficent-2

جادوگرنی کا جادو چل گیا ، ہالی ووڈ فلم میلیفسنٹ مسٹریس آف ایول  باکس آفس پر چھاگئی ۔

تفصیلات کے مطابق طلسماتی کہانی پر مبنی ہالی ووڈ فلم میلیفسینٹ سیریز کی دوسری فلم مسٹریس آف ایول میں اینجلیانا جولی نے کمال کردیا ۔ فلم اپنی اوپننگ میں صرف  3 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کما کر پہلی پوزیشن پر برآجمان ہے۔ یہ فلم 2014کی فلم کا سیکوئل ہے۔ فلم کی کہانی افسانوی کہانیوں پرمبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے جس میں انجلینا جولی اور ایلی فیننگ ایک بار پھر اپنے گزشتہ کرداروں میں دکھائی دیں گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈ سیکرین، ہیریسن ڈکسن، جونو ٹیمپل اورفرنینڈا ڈینیزا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

باکس آفس پر دوہفتوں تک راج کرنے والے جوکر اب 2 کروڑ 92 لاکھڈالرز کی کمائی کے ساتھ  دوسرے نمبر پر آچکی ہے۔ٹوڈ فیلپس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوکر ‘ کی کہانی ایک ناکام سٹینڈ اپ کامیڈین اور جوکر کے گرد گھومتی ہے جسے کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جبکہ اس کی ماں اسے مسکرانے اور خوش رہنے کی تلقین کرتی ہے لیکن ایک دن گلی میں اس پر کچھ لڑکے حملہ کرتے ہیں اور یہ واقعہ اس کی زندگی کو ہمیشہ کے لئے بدل دیتا ہے اور وہ غلط راستہ اختیار کر لیتا ہے۔فلم میں اداکار فیونکس جوکوئن جوکر کا منفی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو، بیل کیمپ، زیزی بیٹزفرانسس کونروئے اور دیگر شامل ہیں۔ فلم رواں سال 4 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی۔

جبکہ ایما اسٹون اور ووڈی ہیرلسون کی زومبی لینڈ ڈبل ٹیپ 2 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کی کمائی کے  ساتھ  تیسرے نمبر پر رہی  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر