ہالی ووڈ اسٹارزبچوں کی تصاویرسےکمانےلگے!

ہالی ووڈ کےاسٹارز اپنی فلموں ،گانوں،اوردیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ اب اپنےبچوں کی نایاب تصاویرسےبھی پیسہ کمانےلگےہیں۔
ہالی وڈکےحوالےسےدنیابھرمیں موجود ان کے پرستاراپنے پسندیدہ فن کاروں کی نجی زندگی اوران کے معمولات سےہر پَل آگاہ رہناچاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مداح خاص طور پراپنے پسندیدہ اداکاروں اور گلوکاروں کی نجی زندگی سےجڑے واقعات میں بھی گہری دل چسپی رکھتے ہیں۔
اس کےعلاوہ کچھ افرادتوہالی وڈ کےنام ورآرٹسٹوں کی گھریلو زندگی یا ان کی کسی نجی تقریب کی کوئی تصویر یا کسی واقعے کی ویڈیو زسے زبردست مالی فائدہ اٹھا تے ہیں ۔تو دوسری جانب یہ اداکار بھی خودہی اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
چلیےہم آپ کوبتاتےہیں کہ ہالی ووڈکےکن فن کاروں نےاپنےبچوں کی تصاویرمختلف اخبار اوررسائل کو دے کرکتنے پیسےکمائے۔
انجلیناجولی
پہلےنمبرپر ہالی وڈ کی معروف جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے گھر 2008 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ انجلیناجولی نےان بچوں کی پہلی تصویر میگزین کو تقریبا 90 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔
جینیفر لوپیز
دوسرے نمبر پرمشہورامریکی گلوکارہ جنیفر لوپیزہیں،جنھوں نے 2008 میں اپنےجڑواں بچوں ڈیوڈاورایمی کی پہلی تصویرمیگزین کوتقریباً 38کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔
اینانکول اسمتھ
تیسرے نمبر پرہالی وڈ کا ایک اورمشہورنام اینانکول اسمتھ ہےجنھوں نےبیٹی ڈینیلین برک ہیڈ کی پیدائش کےبعدپہلی تصویرمیگزین میں شائع کروانےکے 12 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا ۔
اداکارہ جیسیکا البا
چوتھے نمبر پر عالمی شہرت یافتہ اداکارہ جیسیکا البا نےمیگزین سے اپنی بچی کی تصویر شایع کرنے کا معاوضہ لیا تھا۔ جیسیکا البا اور کیش وارن کی جوڑے نے اپنی بچی کی پہلی تصویر کی قیمت 9 کروڑ روپے وصول کی۔
کرسٹیناآگیولیرا
پانچویں نمبر پر ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور سنگر کرسٹینا آگیولیرا کے بیٹے کا نام میکس لیرون بریٹمین ہے جس کی پیدائش کے بعد پہلی تصویر پیپلز میگزین میں شایع ہوئی۔ اس تصویر کے لیے کرسٹینا کو 9 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News