Advertisement
Advertisement
Advertisement

کےپوپ سنگرنےخودکشی کرلی

Now Reading:

کےپوپ سنگرنےخودکشی کرلی
GOO HARA

کےپوپ جنوبی کورین بینڈ کی گلوکارہ اوراداکارہ گوہارا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوبی کورین دارالحکومت سیول میں گلوکارہ گوہارا اپنے گھرمیں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ ان کی عمر 28 سال تھی۔

گوہاراپاپ گروپ کارا کی سابق ممبر تھی جس میں وہ 2008 میں شامل ہوئی تھیں۔

مبینہ طورپرخودکشی سے قبل انسٹاگرام پوسٹ میں گوہارا نےآخری پوسٹ شیئر کی جس میں فالوورز کو شب بخیر کہا ۔ کورین پولیس نے گوہارا کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کاکہناہےکہ ممکن ہے گوہارا نے خودکشی کی ہو۔گلوکارہ نےاس سے پہلے مئی میں بھی خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم وہ محفوظ رہیں اور کافی روز تک اسپتال میں زیرعلاج رہیں۔

Advertisement

گوہارانےپچھلے ہفتےدوبارہ اپنی شوبز کی سرگرمیاں شروع کردی تھیں اور ایک سیریز میں کارکردگی پیش کی تھی۔ گوہارا نے خودکشی کی کوشش سے اپنے پرستاروں کوپہنچنے والے دکھ اور صدمے پر ان سے معافی بھی مانگی تھی۔

2018میں سال گوہارانے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے خلاف مقدمہ کیاتھاجس نے اس کی نازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پرشیئر کرنے کی دھمکی تھی۔ عدالت نے گوہارا کے بوائے فرینڈ کو اس پر تشدد کرنے اور بلیک میلنگ کے جرم میں قید کی معطل سزا بھی سنائی تھی۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا ان ممالک میں شامل ہے جہاں بہت زیادہ لوگ خودکشی کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر