Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنید خان نے اپنی پہلی فلم کا اعلان کر دیا

Now Reading:

جنید خان نے اپنی پہلی فلم کا اعلان کر دیا
جنید

پاکستان کے نامور اداکار وگلو کار جنید خان نے اپنی پہلی فلم کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنید خان اب تک ٹیلی ویژن کے کئی بہترین ڈراموں میں کام کرچکے ہیں جبکہ جنید خان نے اب تک کسی فلم میں بھی کام نہیں کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنو ں جنید خان نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ ایک فلم پر کام کررہے ہیں جو سال 2020 میں ریلیز ہوگی۔

جنید خان نے سما جی تعلقات کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فلم کا پو سٹر بھی شئیر کیا،جس کے مطا بق فلم کا ٹا ئٹل ‘کہے دل جدھر’ ہے۔

https://www.instagram.com/p/B42nYT4AhAZ/?utm_source=ig_embed

Advertisement

ذرائع کے مطا بق اس فلم میں جنید خان کے ہمراہ پا کستانی اداکارہ جس میں منشا پاشا بھی مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

جنید خان کی اپنی پہلی فلم کا یہ پوسٹر سوشل میڈیا پرکا فی سرا ہا جا رہا ہے ۔

منشا پاشا کے مطابق ’کہے دل جدھر‘ ایک کمرشل فلم ہے جو ان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

منشا

منشا نے انکشاف کیا تھا کہ وہ جنید خان کے ساتھ آئٹم سانگ پر پرفارمنس بھی کرتی دکھائی دیں گی۔

اس فلم کے پوسٹر میں چار افراد سمندر کے کنارے ہاتھ اٹھائے موجود ہیں، جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ فلم چار دوستوں کی رومانوی کہانی پر مبنی ہوگی۔

Advertisement

فلم کی کہانی کامران باری نے تحریر کی جبکہ اس کی کاسٹ میں ساجد حسن بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر