گینگسٹرگڑیا” میراجی کی ویڈیو وائرل “

آگ لگانےکےلئےآرہی ہے گینگسٹر گڑیا ،ارے رکیے،گھبرائیےنہیں یہ کوئی بم یاپٹاخہ نہیں ہے بلکہ یہ لالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈرامہ کوئین میراجی ہیں ۔
جی ہاں سوشل میڈیاپرمیراجی کی ایک ویڈیووائرل ہورہی ہےجس میں انہو ں نےاپنےمداحوں سے اپنی فلم ’’باجی ‘‘کےآئٹم سانگ ’’ گینگسٹر گڑیا ‘‘ کےبارے میں شئیرکیاہے۔
گینگسٹر گڑیا میراجی کی سب سےکامیاب فلم’’باجی ‘‘ کاآئٹم سانگ ہے۔ جس کی گلوکاری بھارت کی مشہورگلوکارہ سنیدھی چوہان نےکی ہے۔
https://www.facebook.com/105624036185462/posts/2820404038040768/
جبکہ اس گیت کوتمغہ امتیازجیتنےوالی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات پرفلمایاگیاہے ۔
فلم کی ہدایت کاری ثاقب ملک نے دی ہےاوراس فلم کو پروڈکشن کمپنی ’پیج 33 فلمز‘ نے پروڈیوس کیاہے۔
اداکارہ میرا اورآمنہ الیاس کی فلم نے ایک اوراعزاز اپنے نام کرلیا
فلم کی کہانی میں پاکستان کی پرانی اور جدید فلم انڈسٹری کو موضوع بنایا گیا ہے۔
سپر اسٹار شمیرا (میرا)ایک بھرپور فلمی کیریئر گزارنے کےبعد،اپنی ڈھلتی عمر کی وجہ سے اپنا مقام کھوتی جارہی ہیں۔ اسی دوران،وہ گاؤں سےآنےوالی نیہا نامی لڑکی کواپنا سیکریٹری رکھتی ہیں۔ بعد ازاں، شوبز انڈسٹری سےتعلق رکھنےوالےافرادنیہاکو مستقبل کی کامیاب اداکارہ کےروپ میں دیکھنے لگتے ہیں اور یوں دونوں کےدرمیان اختلافات جنم لیتے ہیں۔
فلم میں عثمان بٹ، آمنہ الیاس،محسن حیدرعباس،میرااور نشو نےمرکزی کردارادا کیاہے۔
واضح رہے کہ دوماہ قبل فلم ’’باجی‘‘ کوموزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا جہاں فلم دو ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اسی فلم میں معاون اداکارکا ایوارڈ معروف اداکار نیئراعجاز کےحصہ میں بھی آیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News