Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپرہٹ ڈراما”میرے پاس تم ہو“ صرف ایک انسان کی وجہ سے سائن کیا ،حرامانی

Now Reading:

سپرہٹ ڈراما”میرے پاس تم ہو“ صرف ایک انسان کی وجہ سے سائن کیا ،حرامانی
hira

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نا مور اداکارہ حرامانی نے کہا ہے کہ انھوں نے سپر ہٹ ڈرامہ میرے پا س تم ہو صرف ایک انسان کی وجہ سے سائن کیا اور وہ شخص ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق اس سپر ہٹ ڈرامے میں ورسٹائل اداکارہ حرامانی ہانیہ نامی ٹیچر کا کردار اداکررہی ہیں جو ہمایوں سعید کے بیٹے رومی کی ٹیچر ہے، حرا نے ڈراما سائن کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے صرف ایک انسان کی وجہ سے یہ ڈراما سائن کیا اور وہ شخص ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں۔

Mere-Pass-Tum-Ho

ذرائع کے مطابق ڈراما سیریل دو بول سے شہرت حاصل کرنے والی حرا مانی ان دنوں مقبول ترین ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں نظر آرہی ہیں، جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی مرکزی کردارنبھارہے ہیں جب کہ حرا کا کردار مختصر ہے۔

حرا مانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کھل کر گفتگو کی جب کہ کہانی کے متعلق کئی انکشافات بھی کیے ،انھوں نے بتا یا کہ ڈرامے میں میرا کردار مختصر ہے لیکن کبھی کبھی چھوٹی چیزوں سے آپ کو بڑا تجربہ ملتا ہے،ہدایت کار ندیم بیگ کا شمار پاکستان کے بڑے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ اچھا تجربہ ہے۔

Advertisement

حرا مانی نےپوچھے جانے والے سوال کہ عدنان صدیقی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ڈرامے میں آگے جاکرایک قتل ہوگا کیا واقعی ایسا ہوگا؟ جس پرحرا نے کہا کہ ایک نہیں دو قتل ہوں گے تاہم حرا نے یہ بتانے سے گریزکیا کہ یہ قتل کس کردارکے ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر