
بین الاقوامی شہرت یافتہ پا کستانی اداکارہ ماہرہ خان اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر مقرر ہوگئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے ملک کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اس نیک مقصد کے لئے میرا انتخاب ہوا اور میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، اللہ نے مجھے اس مقصد کیلئے چنا جس پر میں پوری اتروں گی۔
ذرائع کے مطا بق یو این ایچ سی آر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ماہرہ خان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ماہرہ خان اقوام متحدہ کی کیپ پہنے مہاجرین کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔
AdvertisementWe're delighted to announce that @themahirakhan is our newest Goodwill Ambassador for Pakistan. 👏 pic.twitter.com/SAPjBY7E05
— UNHCR, the UN Refugee Agency (@Refugees) November 6, 2019
اس حوالے سے ماہرہ خان نے اس پوسٹ کو ری ٹوئٹر کرتے ہوئے لکھا کہ مہاجرین کی خیرسگالی سفیر بننا میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے، مجھے اپنی اس دھرتی ماں پر پیدا ہونے پر فخر ہے جس نے 40 سالوں سے مہاجرین کے لیے اپنے ہاتھ کھول رکھے ہیں۔
Grateful and honoured to be a @Refugees goodwill ambassador for Pakistan🙏🏼Proud to be born to a motherland that has opened its arms to refugees for over 40 years 🇵🇰🙌🏼 @UNHCRPakistan https://t.co/kGagHGJLlv
Advertisement— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) November 6, 2019
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News