Advertisement
Advertisement
Advertisement

خدا چاہتا ہے کہ میں ابھی اور محنت کروں،ماورا حسین

Now Reading:

خدا چاہتا ہے کہ میں ابھی اور محنت کروں،ماورا حسین
Mawra-Hocane

پا کستان شو بز انڈسٹری کی خو برو اداکارہ ماورا حسین نے آج تک ایک بھی ایوارڈ نہ ملنے کی وجہ بتا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ماورا حسین نے اب تک بے شمار کامیاب ڈراموں اور فلموں میں کا م کیا ہے اور انھیں نا ظرین کی طرف سے بہترین کا م پیش کر نے پر پزیرائی بھی ملی لیکن اس کے باوجود اب تک انھیں ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا۔

ماورا حسین نے حال ہی میں ایک انٹر ویو دیتے ہو ئے کہا کہ متعدد بار ایوارڈ کےلئے نامزد ہونے کے باوجود آج تک ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ شاید خدا چاہتا ہے کہ میں ابھی اور محنت کروں۔

mawra1

Advertisement

وا ضح رہے کہ خو برو اداکارہ ماورا حسین نے سال 2016 میں بالی ووڈ فلم’’صنم تیری قسم‘‘میں مرکزی کردار اداکیا تھا جس میں ان کی اداکاری کو بھارت میں بھی بے حد سراہا گیا ۔

ماورا نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں زیادہ فرق نہیں ہے، ہوسکتا ہے کہ باہر سے دیکھنے پر لوگوں کو لگتا ہےکہ بالی ووڈ بہت بڑی صنعت ہے لیکن کام تو کام ہوتا ہے۔

ماورا حسین کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو لالی ووڈ کے ساتھ بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس کے علا وہ جوانی پھر نہیں آنی2، سمیاورآنگن سمیت متعدد کامیاب فلموں و ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر