Advertisement
Advertisement
Advertisement

عائشہ خان اور میجر عقبہ ملک کے گھر بیٹی کی آمد؟

Now Reading:

عائشہ خان اور میجر عقبہ ملک کے گھر بیٹی کی آمد؟
Ayesha Khan

سابق اداکارہ عائشہ خان اورمیجرعقبہ ملک کے گھر بیٹی آمد کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف رپورٹس  کے مطابق اداکارہ عائشہ خان کے گھر دوروز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں بیٹی کوجنم دیا ہے۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی ان کے چاہنے والوں کی جانب سے عائشہ اور ان کے شوہر کو مبارکباد اور نیک تمنائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم اب تک اس بات کی خود جوڑے یا ان کے اہل خانہ اور دوست احباب کی  طرف سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ عائشہ خان نے گزشتہ برس اپریل میں میجر عقبہ ملک سے شادی کی تھی تاہم انہوں نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا تھا۔ عائشہ کے اس فیصلے سے ان کے مداحوں کو مایوسی ہوئی تھی تاہم لوگوں نے ان کی نئی زندگی کے لیے ڈھیروں مبارکباد دی تھی۔

عائشہ خان کے شوہر میجر عقبہ ملک نے برٹش رائل ملٹری اکیڈمی سے شہزادہ ولیم کے ساتھ گریجویشن کیا اور وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے  نوجوان کیڈٹس کو ملٹری کی تربیت فراہم کی۔ میجرعقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسرہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلواربھی جیتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر