صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کاکوک اسٹوڈیو پرکاپی رائٹ کادعوی

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کاپی رائٹ کے دعووں کےباعث مشکل میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کی نئی قسط میں گلوکارہ صنم ماروی کی آواز میں صوفی کلام ’’حیران ہوا‘‘ریلیز ہوا، تاہم اس گانے کے ریلیز کے اگلے ہی دن کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے باعث اسے یوٹیوب سے ہٹادیا گیاہے۔
اگر یوٹیوب پر ’’حیران ہوا‘‘ گانے پر کلک کیاجائےتو یوٹیوب کی جانب سےایک میسیج اسکرین پر نمودار ہوگا جس پر لکھا ہے کہ یہ ویڈیو عابدہ پروین کے کاپی رائٹ ایکٹ کے دعوے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہے۔
With poetry composed by Sachal Sarmast, Sanam Marvi graces #CokeStudio12 in Hairaan Hua, a celebration of the Ultimate Beauty of the Divine, and the love and wonder it inspires in His devotees. https://t.co/msyTYPEdNw
Advertisement— Coke Studio (@cokestudio) November 15, 2019
اس گانے پرپاکستان کی نامور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے کاپی رائٹ ایکٹ کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
عابدہ پروین ان دنوں ملک سے باہر ہیں تاہم ان کے نمائندگان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عابدہ پروین کی جانب سے اس گانے پرکاپی رائٹ ایکٹ کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن12 میں ابرارالحق کے مشہور گانے ’’بلو‘‘کو نئے انداز میں پیش کیا گیا تھا جسے ابرارالحق نے ہی گایا تھا اور یہ گانا شائقین کو بے حد پسند بھی آیا تھا تاہم رواں ہفتے کی ابتدا میں یوٹیوب سے اس گانے کو بھی ہٹادیا گیاتھا ۔
’’بلو ‘‘کے علاوہ گلوکار شجاع حیدر اور ریچل ویکاجی کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے گانے ’’سائیاں‘‘پر بھی پاکستان کی مشہور گراموفون کمپنی ای ایم آئی پاکستان نے کاپی رائٹ رائٹ ایکٹ کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد یہ گانا یوٹیوب سے ہٹادیا گیاتھا۔
تاہم کوک اسٹوڈیو انتظامیہ اور روحیل حیات نے ای ایم آئی پاکستان سے اس گانے کا باقاعدہ لائسنس حاصل کیاجس کےبعداسےدوبارہ یوٹیوب پراپ لوڈکیاگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News