دانش تیمور اور عائزہ خان کے بیٹے کی سالگرہ،تصاویر وائرل

شوبزجوڑی عائزہ خان اوردانش تیمور نے اپنے بیٹے ریان کی دوسری سالگرہ منائی جس کی تصویروں کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا ۔
شوبزجوڑی عائزہ خان اوردانش تیمور کی خوبصورت تصویروں سے مداح کبھی مایوس نہیں ہوئے۔ کوئی تہوارہو یا فیملی فنکشن، اس فیملی کی تصاویر ہمیشہ توجہ کھینچ لیتی ہیں۔
عائزہ اوردانش نے بیٹے ریان کی ’’ڈمبو تھیم ‘‘ سالگرہ منائی جس کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہیں۔ عائزہ خان کی اپنی تیاری بھی خوب تھی۔ اداکارہ نے خوبصورت نیوی بلوگاؤن پہنا تھا۔
https://www.instagram.com/p/B4sa2EwBmJi/?utm_source=ig_embed
Advertisement
بیٹے کی تصاویر کے علاوہ عائزہ نے اپنی اوردانش کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے کیپشن دیا ’’ ہمیشہ کیلئے ایک ساتھ ‘‘۔
جولائی میں عائزہ اور دانش نے حورین کی سالگرہ ’’ پرنسس جاسمین ‘‘ تھیم کے ساتھ منائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News