
نا مور گلو کا ر و اداکارعدنان سمیع کو پاکستان سے تعلق یاد دلانے اور ان کے ساتھ ہمدردی دکھانا پا کستانی خو برو اداکارہ اشنا شا ہ کو کا فی مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پا کستانی شو بز اداکارہ اشنا شاہ نے سما جی تعلقات کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں نا مور گلوکار عدنان سمیع کی مشہور حمد ’’اے خدا‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے عدنان سمیع خان کی حمد سنی ،عدنان سمیع آپ خدا کی طرف سے دیا ہوا تحفہ ہیں، خدا نے آپ کو قابلیت سے نوازا ہے آپ کو محبت پھیلانی چاہئیے لوگوں کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔
Listening to #ayekhuda by @AdnanSamiLive & feeling profoundly sad at his sentiments towards Pakistan. You sir are a special gift from God, you’ve been given a divine talent, you should be a vessel for love, not divide.
— Ushna Shah (@ushnashah) November 13, 2019
دو سری جا نب اشنا شاہ کی اس ٹوئٹ پر عدنان سمیع نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر اس شخص سے پیار کرتا ہوں اور اس کی عزت کرتا ہوں جو ملک، ذات یا نسل سے قطع نظر میری عزت کرتا اور مجھ سے پیار کرتا ہے۔
https://twitter.com/AdnanSamiLive/status/1194730651540262912
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو اشنا شاہ کا عدنان سمیع کو پاکستان سے تعلق یاد دلانا اور ان کے ساتھ ہمدردی جتانا کچھ زیادہ پسند نہیں آیا اور بس پھر کیا تھا صارفین نے اشنا کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ کس طرح عدنان سمیع پاکستان مخالف ٹوئٹس کرتے رہے ہیں۔
بیشتر صارفین نے اشنا شاہ کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ میڈم آپ اس شخص سے اتحاد کی توقع کررہی ہیں جس نے اس ملک کی مخالفت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عدنان سمیع آج جو کچھ ہے وہ پاکستان کی وجہ سے ہے مجھے حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر جو یہاں پیدا ہوئے، یہاں پلے بڑھے یہاں ملنے والے تمام حقوق سے لطف اندوز ہوئے لیکن جب سستی شہرت ملی خود غرض ہوگئے۔
ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ معاف کیجئے گا میڈم عدنان سمیع میں کوئی ٹیلنٹ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اِس سے قبل اُشنا شاہ نے پیز ا بوائے کا مذاق بناتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا جس پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Listening to #ayekhuda by @AdnanSamiLive & feeling profoundly sad at his sentiments towards Pakistan. You sir are a special gift from God, you’ve been given a divine talent, you should be a vessel for love, not divide.
Advertisement— Ushna Shah (@ushnashah) November 13, 2019
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News