
عالمی شہرت یافتہ امریکی کامیڈین جریمی میکلن کا بھارت کو ٹرول کرنے کا ٹوئٹ کراچی میں پاک فضائیہ کے میوزیم کی زینت بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جریمی میکلن نے پی اے ایف میوزیم کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ اندازہ لگائیں کراچی میں پاک فضائیہ کے میوزیم کی دیوار پر کیا ہے؟
https://twitter.com/JeremyMcLellan/status/1192182004692992000
جریمی میکلن کا26 فروری کا وہ ٹوئٹ میوزم کی دیوار پر موجود ہے جس میں انہوں نےپاک فضائیہ کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی جہاز مِگ -21 کا مذاق اڑایا تھا۔
AdvertisementIndian Air Force just invaded Pakistani air space, dropping 1,000kg of tomatoes onto a forest. More updates soon. https://t.co/zphz5SDz9T
— Jeremy McLellan (@JeremyMcLellan) February 26, 2019
واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ امریکی کامیڈین جریمی میکلن پاکستان کی حمایت میں اکثرسوشل میڈیا پر ٹوئٹس کرتے نظر آتے ہیں اور وہ اپنے آپ کو امریکا میں’ پنڈی بوائز ‘ کا سفیر بھی مانتے اور کہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News