Advertisement
Advertisement
Advertisement

نازیبا ویڈیوزوائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے نئی زندگی کا آغاز کر دیا

Now Reading:

نازیبا ویڈیوزوائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے نئی زندگی کا آغاز کر دیا
رابی پیر زادہ

سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوزوائرل ہونے کے بعد اداکارہ رابی پیرزادہ نے ایک نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے ،جس کی تصویری جھلکیاں بھی انھوں نےمداحوں سے شئیر کی ۔

تفصیلات کے مطا بق گزشتہ ہفتے  اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نازیبا ویڈیوز سامنے آنے کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا جبکہ وہ مسلسل سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں تھیں۔

ذرائع کے مطا بق رابی نے شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد شرمندگی کا احساس کرتے ہوئے اپنے سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرشئیر کیا تھا کہ جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔

اب رابی پیرزادہ نے سماجی تعلقات کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر ایک پیغام دیا ہے کہ وہ ایک نئی زندگی کا آغازکررہی ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ انھوں نے اس کے ساتھ ساتھ اپنی ٹوئٹ میں خانہ کعبہ کی پینٹنگ کی کچھ تصا ویر بھی شیئرکیں، جنھیں دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہ پینٹنگزرابی پیرزادہ نے خود بنائی ہیں۔

وا ضح رہے کہ سوشل میڈیا پرگلوکارہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گئی تھیں۔

رابی پیرزادہ نے اپنی ایک ٹوئٹ کے آخرمیں قرانی آیت بھی لکھی کہ عزت اور ذلت دینے والا صرف اللہ ہی ہے جبکہ انھوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ چند روز میں عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونے کی اطلا ع بھی دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر