Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف ایک ٹوئٹ نے میری 20 سال کی محنت اورزندگی بدل دی،علی ظفر

Now Reading:

صرف ایک ٹوئٹ نے میری 20 سال کی محنت اورزندگی بدل دی،علی ظفر
BOL Nights- Ali zafar

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا میشا شفیع کی جانب سے لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات کے بارے میں کہنا ہے کہ میشا کی صرف ایک ٹوئٹ نے ان کی زندگی ہی بدل دی۔

تفصیلات کے مطابق بول ٹی وی کے شو بول نا ئٹز میں علی ظفر نے شر کت کی اور شو کے میزبا ن احسن خان سے با ت چیت کر تے ہو ئے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات اور ان الزامات کی وجہ سے ان کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

 

Advertisement

علی ظفر نے کہا کہ صرف ایک ٹوئٹ نے میری 20 سال کی محنت، میرا سارا کام میری زندگی بدل دی ،یہ کیسی دنیا ہے سوشل میڈیا پر یہ کیا ہورہا ہے،اس واقعے کے بعد میں نے طے کیا کہ میں میشا شفیع کو جھوٹا ثابت کروں گا اور یہ بھی ثابت کروں گا کہ آخر انہوں نے یہ الزامات لگائے کیوں۔

علی ظفر نے کہا کہ میں مثال قائم کرنا چاہتا تھاکہ آگے سے سوشل میڈیا پر کوئی مرد اور کوئی عورت کسی دوسرے مرد یا عورت کی زندگی تباہ نہ کرسکے۔

گلو کار علی ظفر کا کہنا تھا کہ آواز اٹھانا اور اپنے جذبات کا اظہار کرنا بہت ضروری ہے اور عورتوں کے کیس میں تو یہ زیادہ ضروری ہے کیونکہ ہمارا معاشرہ مَردوں کا معاشرہ ہے جہاں مَردوں نے بہت سال عورتوں کی آواز دبائی ہے،خواتین نے بہت سال محنت کرکے دوسری خواتین کی آواز کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، تاہم یہ ساری محنت ایک جھوٹے الزام اور جھوٹے کیس کی وجہ سے پسِ پشت چلی گئی۔

صرف یہی نہیں بلکہ علی ظفر نے تمام لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جس طرح ایک دہشتگرد کی وجہ سے تمام مسلمان دہشتگرد نہیں ہوجاتے اسی طرح اگر ایک مرد یا عورت جھوٹ بورہی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ تمام لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر