ہالی ووڈ فلم جوکر نے ریلیز کے بعد اب تک ایک ارب ڈالرز سے زائد کما لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چھ کروڑ ڈالرزکی لاگت سے تیارہونے والی ہالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم جوکر نے ریلیزکے بعد اب تک ایک ارب ڈالرزسے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔
صرف یہی نہیں فلم اب تک سب سے زیادہ منافع بخش کامک بک فلم بننے سمیت رواں سال سب سے زیادہ کمانے والی 7 ویں بڑی فلم بھی بن گئی ہے۔
ہالی ووڈ کے معروف ٹوڈ فلپس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دلچسپ کہانی اور مناظر سے بھر پور ہے۔
جوکرکی کہانی 1980 کی دہائی میں نیویارک میں رہنے والے “آرتھر فلیک” نامی شخص کے گرد گھو متی ہے، جوایک ناکام کامیڈین تھا اور اپنے حالات کی وجہ سے ایک نفسیاتی قاتل بھی بن جاتا ہے۔
ہالی ووڈ کی اس فلم میں مرکزی کردار اُوکن فینکس نے ادا کیا ہے ، جن کی جانداراداکاری پر دنیا بھر میں مو جود شائقین انہیں خوب سراہا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اٹلی میں وینس فلم فیسٹیول منعقد کیا گیا جہاں فلم جوکر نے شائقین کا دل جیت لیا تھا۔
فلم فیسٹیول میں آنے والے تمام لوگوں نے اس فلم جوکرکو بہت سراہا اور ادا کار اُوکن فینکس کی پرفارمنس کو بھی بہت پسند کیا۔
ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں بننے والی فلم کی کہانی ایک اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
