Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثانیہ سعید ہدایتکاروں پر برس پڑیں

Now Reading:

ثانیہ سعید ہدایتکاروں پر برس پڑیں
saniya bol1

پاکستان شو بز انڈسٹری کی نامور صدا بہار اداکارہ ثانیہ سعید آج کل بننے والے ٹی وی ڈراموں میں پاکستان کی خواتین کی ہر شعبے میں کی جانے والی ترقی کو نہ دکھانے پر انڈسٹری کے ہدایتکاروں پر برس پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثانیہ سعید نے بول ٹی وی کے مقبول ترین پروگرام بول نا ئٹس ود احسن خان میں آج کل بننے والے پا کستانی ڈرامو ں پر کھل کر با ت کر تے ہو ئے کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری معاشرے کے اصل چہرے سے بالکل الگ ہوتی جارہی ہے، جو ڈرامے اب بن رہے ہیں، ان میں خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ ان کی شادی کے معاملے کودکھایا جاتا ہے جو بالکل غلط ہے۔

 

ثانیہ سعیدنے کہا ہماری لڑکیاں اورخواتین ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہیں اور کامیابی سے ہمکنار بھی ہو رہی ہیں لیکن ایسے مسائل جن کا وہ آئے روز اپنی زندگی میں سامنا کررہی ہیں ان کا ڈراموں میں پرچارنہیں کیا جارہا۔

Advertisement

 

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہماری خواتین کو صحت و تعلیم کی غیر مساوی سہولیات ، کردارکشی اور دیگر سماجی برائیوں کا سامنا ہے، انہیں آزادی اظہار سمیت اپنی پسند کا انتخاب کرنے تک کی انہیں اجازت نہیں لیکن یہ سب ہمارے ڈراموں کی کہانیوں میں نہیں دکھایا جارہا سوائے ایک چیز کہ کسی بھی خواتین کا مسئلہ یہ سارے مسائل نہیں بلکہ شادی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر