پاکستانی فلم ’’تلاش‘‘کی اقوام متحدہ میں اسکریننگ

پاکستانی فلم’’ تلاش ‘‘کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں خصوصی اسکریننگ کی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق منگل کی شام کوبچوں میں غذائی قلت سےجسمانی نشوونماپرمرتب ہونےوالے اثرات کےموضوع پربننےوالی فلم ’’تلاش ‘‘ کی اقوام ِمتحدہ کےہیڈکوارٹرز میں اسکریننگ کی گئی ہے۔
اس اسکریننگ کاانعقاد بچوں کےحقوق پراقوام متحدہ کےمعاہدے کو 30 سال مکمل ہونےکےموقع پرکیا گیا۔
فلم ’’تلاش ‘‘ پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہےجس کی اسکریننگ اقوام متحدہ کےہیڈکوارٹرزمیں ہوئی ہے ۔
اس فلم کی کہانی 3 ایسے میڈیکل طالبعلموں کے گردگھومتی ہےجنھیں صوبہ سندھ کےضلع تھرپارکر کے ایک گاوں میں طبی کیمپ لگانے کے لیے بھیجا جاتا ہے، جہاں انہیں مقامی وڈیروں کی جانب سے متعدد چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے مگر وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
فلم کی ہدایات ذیشان خان نےدی ہےجبکہ فلم میں مرکزی کرداراحمدزیب، فاریہ حسن اورنعمان سمیع نےاداکیےجبکہ مصطفیٰ قریشی، سلیم معراج،ممتازکنول اوردیگرنےبھی کام کیاہے۔
اسکریننگ کےموقع پرہدایتکارذیشان خان نےاقوام متحدہ میں پیش کرنےکاموقع فراہم کرنےپریواین پاکستان کلب کاشکریہ اداکیا۔
اس موقع پراقوام متحدہ کےلیےپاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم، اقوام متحدہ،عالمی ادارہ صحت، یو این ڈی پی کے اعلیٰ عہدیداران موجود تھےجنہوں نےپاکستانی فلم میں بچوں میں غذائی قلت کےاہم موضوع کوپیش کرنےکوسراہا۔
پاکستان میں فلم تلاش کو 15 نومبرکوریلیز کیا گیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News