
سلمان خان کی نئی آنےوالی فلم دبنگ 3آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی ہے، جس سے قبل اداکار سلمان خان نے راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیاگیاگانافلم سے نکال دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راحت فتح علی خان نے دبنگ 3کیلئے اپناگانانیناں لڑے ریکارڈ کروایا تھا۔ جس کواداکارسلمان خان نے پاکستان اور بھارت کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم سے نکال دیاہے۔
سلمان خان نےگلوکارجاویدعلی کی آواز میں گانادوبارہ ریکارڈ کرکے فلم میں شامل کرلیا۔
پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی بڑھنے پربالی ووڈفلم انڈسٹری نےفیصلہ کیا تھا کہ سرحد کی دوسری جانب سےگلوکاروں کے ساتھ کام کاسلسلہ روکاجائے گا۔
راحت فتح علی کانام پاکستان سےمنسلک ہےیہی وجہ ہے کہ سلمان خان اور ان کی پوری ٹیم نے ان کی آواز کی جگہ کسی اور گلوکار کو لینے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل راحت فتح علی خان نے دبنگ سیریز کی پہلی 2 فلموں میں ہٹ گانے گائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News