Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنسی ہراسانی کا شکار ہو نے والی اداکارائیں اور ان کی کہا نیاں

Now Reading:

جنسی ہراسانی کا شکار ہو نے والی اداکارائیں اور ان کی کہا نیاں
جنسی ہراسانی

 

 جنسی ہراسانی کے خلاف ترقی یا فتہ ممالک سے شروع ہو نے والی مہم می ٹو کے حق میں  دنیا بھر میں آواز اٹھائی گئی ، پاکستان میں بھی اس مہم کے حق میں آوازیں اٹھیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق  بین الاقوامی مہم می ٹو کی حمایت میں  بہت ساری خواتین سامنے آئیں اور اپنے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کے واقعات سے پردہ اٹھا یا  ،ان میں شو بز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خواتین قابل ذکر ہیں۔

می ٹوتحریک کابڑھتاہواغلط استعمال،علی ظفراورما ہرہ خان بھی بو ل پڑے

   

Advertisement

ذرائع کے مطابق می ٹو مہم سے قبل شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کبھی کھل کر اپنے ساتھ ہوئے  جنسی ہراسانی کے واقعات پر بات نہیں کی تھی تاہم پاکستان میں سب سے پہلے   گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے  می ٹو کا حصہ بنتے ہوئے جنسی ہراسانی کے واقعے کے بارے میں سوشل میڈیا پر اظہار رائے کیا ۔

میشا شفیع کے بعد ان کی ساتھی  فنکاراؤں کو بھی ہمت ملی اور انہوں نے بھی اپنے ساتھ ہوئے واقعات نہ صرف لوگوں کے ساتھ شیئر کیے بلکہ جنسی ہراسانی کے خلاف با ت کرتے ہوئے کڑی الفاظ میں مذمت کی۔

میشا شفیع

اپریل 2018 میں  اداکارو گلو کارہ میشا شفیع نے سماجی تعلقات کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ انہی نا مور  گلوکار واداکار علی ظفر نے کئی بار مختلف مواقعوں پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔

یہ  جنسی ہراسانی کاکیس  پاکستان میں اتنا مقبول ہوا کہ تقریباً دو سال گزرنے کے باوجود آج بھی میڈیا اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر کوریج دیتا ہے اور ان کا یہ کیس اب عدالت میں بھی زیر سما عت ہے۔

Advertisement

فریحہ الطاف

پا کستان شو بز انڈسٹری کی شہرت یا فتہ  کوریوگرافر، اداکارہ ، ماڈل، سماجی کارکن اور ایونٹ مینجمنٹ کی سی ای او فریحہ الطاف بھی بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار رہ چکی ہیں۔

 فریحہ الطاف نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ ہوئے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہاتھا کہ انہیں سب سے پہلے ان کے گھر میں کام کرنے والے باورچی نے ہراسانی کا نشانہ بنایا تھا۔

فریحہ الطاف نے جنسی ہرا سانی کے خلا ف با ت کر تے ہوئے اس واقعے کے بارے میں اپنے والدین کو بتایا تو انہوں نے باورچی کو سزا تو دی لیکن انہیں اس معاملے پر اپنا منہ بند رکھنے کے لیے کہا گیا۔

 فریحہ الطاف نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ایسا نہیں تھا کہ اس پر خاموشی اختیار کی جاتی۔

 

Advertisement

نا دیہ جمیل

پاکستان کی  ایک اورمشہور اداکار ہ نا دیہ جمیل نے  بھی می ٹو کو سپورٹ کرتے ہوئے اپنا  ذاتی کڑوا تجربہ شئیر کیا ۔

نا دیہ جمیل نےسوشل میڈیا پر بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن میں ایک بار نہیں بلکہ کئی بار ہراسانی کا شکار ہوئی ہیں،سب سے پہلے انہیں قرآن کی تعلیم دینے والے قاری صاحب نے ہراسانی کا نشانہ بنایا، پھر ان کے گھر کے ڈرائیور نے ان کے ساتھ نازیبا حرکات کیں،اس کے علاوہ بھی کئی مواقعوں پر انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔

عا ئشہ عمر

 اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا  کہ انہیں بھی کام کے دوران ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن وہ اتنی بہادر نہیں ہیں کہ اپنے ساتھ ہوئے واقعے کے بارے میں سب کے سامنے بات کرسکیں لیکن وہ جنسی ہرا سانی کے خلاف ہیں ۔

Advertisement

 

 

حریم شاہ

ٹک ٹاک سو شل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے بھی جنسی ہراسانی کے خلاف با ت کر تے ہوئے حال ہی میں اپنی ایک ویڈیو  شئیر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  ایک تقریب کے دوران انہیں مقامی افراد کی جانب سے ہراسانی کا نشانہ بنایاگیا۔،حریم شاہ نے می ٹو کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں کیسے کیسے بے شرم لوگ ہوتے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر