Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا پروائرل تصاویر سے حریم شاہ کا لا تعلقی کا اعلان

Now Reading:

سوشل میڈیا پروائرل تصاویر سے حریم شاہ کا لا تعلقی کا اعلان
وائرل تصاویر

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نےسوشل میڈیا پر ہونے والی اپنی وائرل تصاویر سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی، ہماری تصویریں ایڈٹ کی جارہی ہیں، دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ مجھے کوئی دھمکی نہ دے، میں کسی کی دھمکی میں نہیں آتی، نہ ابھی تک میں نے کسی کو کوئی دھمکی دی ہے۔

حریم شاہ اور فیاض الحسن چوہان کی کال لیک ہو گئی۔

وائرل تصاویر سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے حریم نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی دوست نے کچھ ویڈیوز ریلیز کی تھیں جو جھوٹی نہیں ہیں، البتہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔

Advertisement

متنا زعہ ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے کہا کہ ان ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے، ان ہی لوگوں سے پوچھیں جن کی یہ ویڈیوز ہیں، معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔

حریم نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں، ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں، میری پوری فیملی تحریکِ انصاف میں شامل ہے۔

حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں، عمران خان کی فین ہوں، میرے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو باتیں آئی ہیں میں ان کی تردید کر چکی ہوں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل  حریم شاہ اور ان کی دوست صندل خٹک نے حکومتی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے وزراء اور ورکرز کے خلاف ثبوت منظرِ عام پر لانے کی دھمکی دی تھی۔

اس کے بعد متنا زعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Advertisement

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر حریم شاہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر