
نامورگلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے وقت گزارنے کے لیئے کیلی گرافی اور پینٹنگز کا سہارا لے لیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ گوکارہ رابی پیرزادہ ان دنوں اپنے گھر میں موجود اسلامی کیلی گرافی کررہی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف لینڈ اسکیپ پینٹنگز بھی بنا رہی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی بنائی گئی پینٹنگز شئیر کی تھیں جسے لوگوں کی جانب سے خوب پزیرائی ملی۔
رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اور اب وہ گھرمیں رہ کر اپنے رب کی عبادت کرنے کے ساتھ ساتھ کیلی گرافی اور پینٹنگز بنانے میں مصروف رہتی ہیں۔
رابی پیرزادہ نے کہاکہ ان کے خلاف جو میڈیا میں پراپیگنڈہ کیا گیا تھا اس سے دلبرداشتہ ہو کر وہ صرف اپنے کمرے تک محدود ہو گئی ہیں ۔
رابی پیرزادہ کی مینجر کا کہناتھا کہ رابی پیرزادہ ان دنوں نہ ہی سوشل میڈیا استعمال کررہی ہیں اور نہ ہی فون کالز سنتی یا رپلائی کرتی ہیں ان کے تمام تر معاملات ان کی مینجر دیکھ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News