Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفردہائی کےپرکشش ترین مردوں میں تیسرےنمبرپر

Now Reading:

علی ظفردہائی کےپرکشش ترین مردوں میں تیسرےنمبرپر

پاکستانی گلوکاروادکارعلی ظفرنےگزشتہ ایک دہائی میں ایشیاکےتیسرے پرکشش ترین مرد کااعزازحاصل کرلیا ہے۔

غیر ملکی اخبار کی جانب سے ایشیا کے پرکشش ترین مردوں کے حوالے سے ایک آن لائن سروے کیا گیا جس میں ان سے رواں سال اور گزشتہ ایک دہائی میں پرکشش ترین مردوں کے بارے میں پوچھا گیا، اس فہرست کے ٹاپ ٹین میں 2 پاکستانی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

علی ظفر

مداحوں کی جانب سے ووٹنگ کے نتیجے میں پاکستانی ماڈل واداکار بلال اشرف رواں سال میں پاکستان کے سب سے پرکشش مرد قرارپائے ہیں اور وہ ٹاپ ٹین میں جگہ پانے والے واحد پاکستانی ہیں جب کہ گلوکار وادکار علی ظفر کو گزشتہ ایک دہائی کے دوران ایشیا کے پرکشش ترین مردوں میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

علی ظفر

Advertisement

رواں سال دنیا کے پرکشش ترین مرد اور گزشتہ ایک دہائی میں ایشیا کے پرکشش ترین مرد کا اعزاز بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کو دیا گیا ہے اور ٹاپ ٹین میں زیادہ تر بھارتی اداکاروں کو ہی جگہ ملی ہے۔
علی ظفر

اس فہرست میں برطانوی گلوکار زین ملک، بھارتی ماڈل وادکار ویوان ڈسینا، بالی ووڈ سلطان سلمان خان، بھارتی اداکار شاہد کپور، بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور، رنویر سنگھ اور پربھاس بالترتیب دوسرے سے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

گلوکار علی ظفر نے اس حوالے سے ٹاپ ٹین میں موجود تمام لوگوں کی تصاویر سمیت ایک ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر