بالی ووڈ کے نواب کہلائے جانے والے اداکارسیف علی خان کو بھارت کی موجودہ صورتحال اور شہریت کے متنازع قانون پر لا علمی ظاہر کر نے کا ڈھونگ کا فی مہنگا پڑھ گیاہے اور وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق با لی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے بھارت کی موجودہ صورتحال اور شہریت کے متنازع قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی وہ بھارت کی موجودہ صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم مخالف شہریت کے متنازع قانون کے نفاذ کے باعث پورے بھارت میں اس قانون کے خلاف مظاہرے اوراحتجاج جاری ہیں۔
مودی کی لگائی آگ پورے بھارت میں پھیل گئی
قابل ذکر با ت یہ ہے کہ با لی ووڈ کے تینوں سپر اسٹارز خانز کے علاوہ پوری بالی ووڈ انڈسٹری متنازع قانون کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے لیکن اس تمام صورتحال کے با وجود نواب سیف علی خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں اس وقت کیا ہورہا ہے انہیں اس بارے میں ابھی واضح علم نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق سیف علی خان سے ایک انٹرویوکے دوران شہریت کے متنازع قانون اورمظاہروں سے متعلق پوچھا گیا تو نواب نے جواب دیا کہ ہرکسی کو حق ہے کہ وہ کسی بھی معاملے پراپنی رائے کا اظہارکرے یا نہ کرے۔
انہوں نے کہا وہ فی الحال صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں اور جب وہ اس معاملے کے بارے میں پوری طرح آگاہ ہوجائیں گے تو وہ اپنا ذہن بنائیں گے۔
سیف علی خان نے مزید کہا کہ کسی بھی طرح کے احتجاج سے خود کوجوڑنے سے پہلے میں جاننا چاہوں گا کہ میں دراصل کس چیزکے خلاف احتجاج کررہا ہوں، ابھی مجھے اس معاملے پرمزید سوچنے کی ضرورت ہے، میڈیا میں اس حوالے سے بہت کچھ لکھا جارہا ہے جوہمیں تشویش میں مبتلا کردیتا ہے کہ ہم کیا پڑھ رہے ہیں۔
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) December 26, 2019
سوشل میڈیا پربا لی ووڈ کے نواب سیف علی خان کو بھارت کی موجودہ صورتحال پر لاعلمی کا ڈھونگ کرنے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بھارتی صارفین کے ساتھ ساتھ پاکستانی بھی انھیں اس لا علمی پر برا بھلا کہہ رہے ہیں۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹارشان شاہد نے بھی سیف علی خان کے بیان پرایک تصویرکے ذریعے تنقید کی ہے،اس تصویرمیں ایک خاتون کے منہ پرایک تتلی بیٹھی ہوئی ہے جو دراصل اس آواز کو خاموش کرنے کی علامت کو ظاہر کررہی ہے۔
FFS!!! Talk to Majid, Sartaj! Even #Gaitonde knew his shit. #NotSacredGames #AntiCAAProtests #NRC_CAA_Protests https://t.co/rdrdHR2plY
Advertisement— Aamir Bashir (@AamirBashir) December 25, 2019
ایک صارف نے لکھا ہے کہ اگرسیف علی خان کے جملوں کا ترجمہ کیا جائے تو وہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ آوازاٹھانے کا مت کہو میرے ہندو توا مداح گھرمیں گھس کے ماریں گے مجھے۔
"Trying to understand situation better": Saif Ali Khan on #CitizenshipRow https://t.co/ge6vLOAWo2 pic.twitter.com/eVUV6crSw8
— NDTV (@ndtv) December 24, 2019
واضح رہے کہ حال ہی میں معروف بھارتی گلوکار دیلن نائر المعروف رفتار نے اپنے کنسرٹ کا آغاز کرنے سے پہلے مودی حکومت کو مسلمان مخالف شہریت کا بل منظور کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر کسی مسلمان کو ملک سے باہر نکالا تو سینے پر گولی کھاؤں گا۔
نا مور بھارتی ریپر نے کنسرٹ کا آغاز ہی مو دی حکومت اور مسلمان مخالف شہریت کا بل منظور کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کیا اور دو ٹوک الفاظ میں بھرے مجمع کے سامنے اعلان کیا کہ مسلمان، عیسائی، سکھ سب ہمارے بھائی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
