
پاکستانی شو بز انڈسٹری کے جانے مانے اداکاروگلو کار محسن کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے بچے کی مستقل حوالگی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گارڈین کورٹ کے جج سید نوید مظفر نے فاطمہ سہیل کی درخواست پر سماعت کی اور محسن عباس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
ماڈل فاطمہ سہیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ادکار محسن عباس سے علیحدگی ہو چکی ہے، میں اپنے بیٹے کی پروش بہتر انداز میں کرسکتی ہوں لہٰذا اسے میرے حوالے کیا جائے۔
واضح رے کہ چند ماہ قبل اداکار محسن عباس اور ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل میں خلع ہو گئی تھی۔
لاہور کی فیملی کورٹ نے اداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری بھی جاری کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News