اکشے کمار کو جا معہ ملی کی ویڈیو لائیک کرنا مہنگا پڑ گیا

بھارتی اداکار اکشے کما ر نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پروحشیانہ تشدد کی ویڈیو کولائک کرکے خطرہ مول لیا اور ایک ویڈیو کو لائیک کرنا اداکار کو بہت مہنگا پڑ گیا۔
ویڈیو کو لائک کرنے کے بعد بھارتی عوام نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد اکشے کو اپنی غلطی تسلیم کرنی پڑی۔
اکشے کمارمسلمانوں کے خلاف اپنے متنازع بیان دینے یا مختلف سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث تنقیدی زد میں رہتے ہیں اوراس باربھی انہوں نے ایسا کام کیا جس کی بنیاد پر ان پر دوبارہ تنقید کی جا رہی ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پروحشیانہ تشدد کی ویڈیو کولائک کی جانے والی ویڈیو کو اداکار نے کچھ ہی دیربعد ’ان لائک کر دیا تھا۔
AdvertisementRegarding the ‘like’ on the tweet of Jamia Milia students, it was by mistake. I was scrolling and accidentally it must have been pressed and when I realised I immediately unliked it as In no way do I support such acts.
— Akshay Kumar (@akshaykumar) December 16, 2019
اکشے کمار نے ٹوئٹرپربیان دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پروحشیانہ تشدد کرنے کی ویڈیوکو میں نے ’لائک‘ غلطی سے کیا تھا، دراصل دوسری ٹوئٹس کو دیکھتے ہوئے مجھ سے لائک ہوگیا تھا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد جب مجھے احساس ہوا توفوراً ہی اسے ’اَن لائک‘ کردیا تھا کیونکہ میں اس طرح کسی بھی تشدد کا حامی نہیں۔
بھارتی اداکار مسلم پروفیسر کے حق میں میدان میں آگئے
اداکارکے اس بیان کے بعد ٹوئٹر پر’بائیکاٹ کینیڈیئن کمار‘ ٹرینڈ کرنے لگا جب کہ صارفین نے انہیں کھری کھری سناتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
https://twitter.com/Nehr_who/status/1206455547093848067
اکشے کمار کی وضاحت کو 1800 مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا اور 9ہزار لوگوں نے ان کے کمنٹ کو لائک کیا تاہم ساتھ ساتھ 52سالہ اداکار کو ٹرول کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کا مرکز بن گئی تھی جہاں ویڈیو میں طلبا کو لائبریری میں پناہ لیتے اور کچھ کو احتجاج کے لیے باہر جاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
دوسری جانب کتنے ہی صارفین نے بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی کوجھوٹا قراردیا اورکہا کہ یہ لائک انہوں نے غلطی سے نہیں بلکہ جان بوجھ کے کیا ہے۔
Regarding the ‘like’ on the tweet of Jamia Milia students, it was by mistake. I was scrolling and accidentally it must have been pressed and when I realised I immediately unliked it as In no way do I support such acts.
— Akshay Kumar (@akshaykumar) December 16, 2019
واضح رہے کہ بھارت بھرمیں مسلمانوں کے خلاف مذہبی امتیازی سلوک پر مبنی قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News