پاکستان شو بزانڈسٹری کو حال ہی میں خیر با د کہنے والی ما ضی کی معروف فلمسٹار نور کی دوبارہ شادی کا انکشاف ہوا ہے ۔
شوبز میں کام کرنے کو دل ہی نہیں کرتا، اداکارہ ثنا نور
ذرائع کے مطابق لالی ووڈ کو ما ضی میں ہٹ فلمز دینے والی فلمسٹار نور نے چند ماہ قبل خفیہ شادی کر لی ہے اور اس کے بعد سے وہ انگلینڈ میں مقیم ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سا بقہ اداکارہ اور میزبان نور اگلے سال مارچ تک انگلینڈ میں ہی قیام کریں گی جس کے بعد ان کی پاکستان آمد متوقع ہے ۔

واضح رہے کہ نور کی اس سے قبل چار شادیاں ناکام ہو چکی ہیں اور اب ان کی پانچویں شادی کا انکشاف ہو اہے۔
نور کی ایک بیٹی بھی ہے تاہم گزشتہ برس شو بز کو ہمیشہ کےلئے خیر با د کہہ کر نو ر دین کی طرف را غب ہو گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق نور شو بز سے کنا رہ کشی کے بعد اپنے یو ٹیوب چینل کے ذریعے خواتین کو فٹنس اور بیو ٹی ٹپس بھی دے کر کا فی داد وصل کر رہی ہیں۔

اب ان کی اس نئی شادی کی خبر میں کتنی صداقت ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتا ئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
