
پاکستان شو بز انڈسٹری کے نامور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ انڈسٹری والے مجھ سے نفرت کرتے ہیں اگرمیں قابل نہیں ہوتا تو کب کا گھر پر بیٹھا ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے یوٹیوب چینل پر فہد مصطفی نے با ت چیت کر تے ہوئے کہا کہ میں اپنی قابلیت کی وجہ سے یہاں موجود ہوں اور اگرمیں باصلاحیت نہیں ہوتا تو کب کا گھر بیٹھ چکا ہوتا۔
ڈرامہ،فلم اور گیم شو کی میزبا نی سے سینکڑوں مداحوں کے دلو ں پر راج کر نے والے فہد مصطفی نے شعیب اختر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہ میرے اندرکا اداکار سب سے پہلے بہروز سبزواری نے پہچانا، انہوں نے کہا تھا کہ فہد تم ایک دن اداکاری کروگے، تاہم میں نے ان کی بات کو ابتدا میں زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا تھا۔
فہد مصطفیٰ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آج سے سات سال قبل میں اتنا دلبرداشتہ ہوگیا تھا کہ میں نے اداکاری چھوڑدی تھی کیونکہ یہاں کے تمام اداکاربالی ووڈ جارہے تھے،فہد مصطفیٰ نے نہایت افسوسناک لہجے میں کہا کہ ہماری پاکستانی عوام یہ سوچتی ہے کہ اگرپاکستانی اداکاربھارت نہیں گئے تو شاید انہیں اداکاری آتی ہی نہیں کیونکہ انہیں بلایا ہی نہیں گیا۔
ماریہ واسطی آج تک فیصل قریشی کو نہیں بھولی
فہد نے ایک حقیقت سے پر دہ اٹھا تے ہو ئے کہا کہ آپ کوسچ بتاؤں تو مجھے بھارت سے کبھی بلایا ہی نہیں گیا تاہم بہت بعد میں ایک شخص سے میری ملاقات ہوئی بالی وڈ جانے کے لیے، لیکن جس طرح کا کردار وہ آفر کررہے تھے اس سے بہتر میں پاکستان میں کررہا تھا۔
اداکار نے مزید کہا کہ اس دوران ایک بڑی اچھی چیزہوگئی جب سارے اداکار بالی ووڈ جارہے تھے تو یہاں صرف میں اور ہمایوں بچے اورمیں نے جاوید شیخ صاحب سے مذاق میں ایک بات کہی کہ جب سب چلے جائیں گے تو میں پاکستان کو ٹیک اوورکرلوں گا اورایسا ہی ہوا،ہمارے یہاں کے ہدایت کار فلم بنانا چاہتے تھے لہذا انہوں نے مجھے کاسٹ کیا اور پھر میری فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ نے پاکستان فلم انڈسٹری کو بدل کر رکھ دیا۔
واضح رہے کہ شعیب اخترنے انٹرو یو کے دوران فہد مصطفیٰ کا موازنہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے کرتے ہوئے کہا کہ کام کی بھوک جومیں نے آپ میں دیکھی ہے وہی بھوک شاہ رخ خان میں بھی ہے۔،ایک بار شاہ رخ نے مجھ سے کہا تھا کہ مجھے کام کرنا ہے یہاں تک کہ مجھے مرنا بھی سیٹ پرہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News