پاکستان شو بزانڈسٹری کے نا مور نا صلا حیت اداکار احد رضا میر نے اپنی اورخوبرو اداکارہ سجل علی کی ترکی میں شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احد رضا میر سے حال ہی میں ایک انٹرویوکے دوران ترکی میں اُن کی اور سجل کی شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو احد نے کہا کہ میں اِس پر کیا بولوں، یہ سب خبریں جھوٹی ہیں۔

ذرائع کے مطابق احد رضا میر نے کہا کہ میری طرف سے کوئی بھی ایسا بیان نہیں آیا ہے جس میں، میں نے یہ کہا ہو کہ میں اور سجل علی تُرکی میں شادی کریں گے۔

اداکار نے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر ہماری شادی کے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
احد میر نے بتا یا کہ شادی ضرور ہوگی لیکن ترکی میں ہوگی، یہ جھوٹ ہے۔
واضح رہے کہ معروف ادکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی منگنی رواں سال 6 جون کو ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
