سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر جہاں ایک طرف سوشل میڈیا پر بحث جاری رہی ہے وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔
لالی ووڈ کو ہٹ فلمیں دینے والی ہیرو شان شائد نے سابق صدر پرویز مشرف کے فیصلے پر سماجی را بطے کی ویب ساٗت ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ایک افسوسناک دن جب ایک محب وطن کو غدار قرار دیا گیا۔
A sad day indeed .. when a patriot is called a traitor. #PervezMusharraf you sir will always be our patriot . A true Pakistani a brave soldier and son of the soil. #pakarmyZindabad .
Advertisement— Shaan Shahid (@mshaanshahid) December 17, 2019
شا ن نے مزید لکھا کہ پرویزمشرف سر آپ ہمیشہ ہمارے لیے محب وطن ہیں، ایک سچا پاکستانی، ایک بہادر سپاہی اور اس مٹی کا بیٹا۔
صرف یہی نہیں بلکہ شا ن نے اس کے ساتھ پاک آرمی زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
سوشل میڈیا پرہمیشہ ملکی و بین الاقوامی حالات پر اپنا نظریہ پیش کر نے والی خو برو اداکارہ مہوش حیات نے بھی اس فیصلے کے آتے ہی اپنا ردعمل ظا ہر کیا اورایک آئرش سپاہی کا قول ٹوئٹ کر تے ہوئے اس کا مفہوم لکھا جو کہ یہ ہے کہ مجھے جس جرم میں غدار ٹہرایا گیا ہے، اسے میں نے ایک مقدس فریضہ کے طور پر سرانجام دیا تھااور اسے ایک قربانی کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
AdvertisementA very famous Irish Soldier, Thomas Francis Meagher said…
"The treason of which I stand convicted loses all its guilt, has been sanctified as a duty, and will be ennobled as a sacrifice."#Musharraf #MusharrafVerdict— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 17, 2019
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ جب مہو ش حیات نے پرویز مشرف کے حق میں اظہا ر خیال کیا ہو یا د رہے کہ اس سے قبل بھی مہوش نے سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں ٹوئٹ کی تھی۔
سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی پرویز مشرف کے فیصلے پر ٹوئٹ کے ذریعے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کیس کا فیصلہ آنے کے بعد کیا اب پاکستان مسلم لیگ ن اور وہ تمام دانشور جنہوں نے نواز شریف کا فیصلہ آنے کے بعد عدالتوں پر اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلی ہونے کا الزام لگایا تھا اب معافی مانگیں گے؟
AdvertisementAfter #Musharraf verdict, Will PML N & our SUPER INTELLECTUALS now apologise for their allegations abt Judiciary being Establishment's puppet when Nawaz's verdict came out?
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) December 17, 2019
اداکارہ نے پرویز مشرف کی اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست کو ایک طرف رکھ کر سوچیں یہ انسان ہمارے صدر رہ چکے ہیں اور انہوں نے ہر مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی۔
انھوں نے مزید کہا تھا کہ انہیں چاہے پسند کریں یا ان سے نفرت کریں لیکن انہیں ایک موقع تو دیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں۔
پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر افواج پاکستان کا ردعمل
سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت پر افواج پاکستان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے پر افواج پاکستان میں غم و غصہ اور اضطراب ہے۔
Statement on decision by Special court about General Pervez Musharraf, Retired. pic.twitter.com/C9UAMT1E4W
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 17, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہناتھا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف آرمی چیف رہ چکے ہیں، مشرف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف رہ چکے ہیں، انہوں نے 40 سال سے زائد پاکستان کی خدمت کی۔
میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے ملکی دفاع کے لیے جنگیں لڑی ہیں، پرویز مشرف کسی صورت غدار نہیں ہوسکتے، کیس میں آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
