نامورڈرامہ سیریل’میرے پاس تم ہو‘ میں کرداردانش نے اپنی بیوی کو اس کی بے وفائی اپنی ساری محبت کویکطرف رکھتےہوئے اسے’دو ٹکے کی عورت‘ کہاجس کے بعدیہ جملہ سنتے ہی معاشرے کی خواتین نے اپنے اپنے طور پر اس بات کامطلب نکالا۔
خلیل الرحمن قمرنے یہ ڈائیلاگ لکھ سوشل میڈیاپرآگ لگا دی اور لوگوں کی جانب سےشدید تنقید کانشانہ بنے۔ لوگوں نےخلیل الرحمان کےعورت کو دو ٹکے کا ٹائٹل دینےپرخوب آڑے ہاتھوں لیا۔
خلیل الرحمن قمرسے پوچھا گیا کہ آپ نے ایک عورت کو بےوفائی پریہ ٹائٹل دے دیا،جب مرد بے وفائی کرتے ہیں تو؟ جس پر انہوں نےجواب دیاکہ جو بے وفا ہوتی ہے میں اسے عورت ہی نہیں مانتا۔کیونکہ عورت وفا کی آئینہ دار ہےاور میں اس طرح کی عورتوں کو کیسے ایک اچھی عورت کی صف میں لےآوں۔

ٹائٹل اتنا ہٹ ہوا کہ پچھلے دنوں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر بدتمیزی کرنے والی خاتون نے دھڑلے سے ڈیوٹی آفیسر کو بارہا کہا’’چل بڈھے دو ٹکے کے،تیرے جیسے تو ۔میرے گھر میں نوکر ہیں‘‘اے دو ٹکے کے تیرا منہ توڑ دوں گی

ان خاتون کے بولنے کا انداز پرایسا ہی محسوس ہواکہ رائٹر خلیل الرحمان نے جس پیرائے میں بات کی سولہ آنہ درست کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
