
پا کستان فلم انڈسٹری کی مقبول اور سوشل میڈیا پر ہر وقت زیر بحث رہنے والی اداکارہ میراجی نے آج کل شہرت کی بلندیو ں کو چھو نے والے ڈرامے میرے پا س تم ہو کا اپنا پسندیدہ کردار بتا ہی دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان دنوں پاکستان بھر میں لوگوں کا موضوع بن جانے والا ڈرامہ سیریل ’ میرے پاس تم ہو‘ مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے،عام زندگی کی کہانی پر مبنی اس ڈرامے کو اصل پہچان دلانے میں ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی، عائزہ کا اہم کردار رہا ہے جوکہ اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں لیکن میرا جی کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے میں ان کا سب سے پسندیدہ کردار سویرا ندیم کا ہے ۔
گینگسٹرگڑیا” میراجی کی ویڈیو وائرل “
ذرائع کے مطا بق میرا جی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ڈرامہ ’ میرے پاس تم ہو‘ میں شہوار (عدنا ن صدیقی)کی اہلیہ ماہم احمد یعنی سویرا ندیم کی ڈرامے میں پہلی دھماکے دار انٹری کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ اس ڈرامے میں میرا سب سے پسندیدہ کردار سویرا ندیم کا ہے جو کہ بہترین اداکارہ ہیں۔
Advertisement
فلمسٹار میرا نے یہ بھی لکھا کہ کرداروں کا چناؤ، اُن کی لا جواب اداکاری اور تمام اداکاروں کے ڈائیلاگز بہترین ہیں یہاں تک کہ تمام کردار بہترین کام سر انجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News