معروف بھارتی بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی مودی سرکار کی جانب سے مسلم مخالف قانون بنانے کے خلاف کھل کر سامنے آگئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شبانہ اعظمی نے سماجی تعلقات کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت بھر میں مودی سرکار کے متنازع مسلم مخالف قانون کے خلاف مظاہروں کی حمایت میں پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں بیرون ملک میں ہونے کی وجہ سے ذاتی طور پر مظاہرے میں شامل نہیں ہوں لیکن میں مکمل طور پر حمایت کرتی ہوں۔
بالی ووڈ اسٹار بھی’متنازع بھارتی شہریت بل‘ کے خلاف سامنے آگئے
شبانہ اعظمی نے بھارتیوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ بنا کسی افراتفری مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے اس مہم کو آگے بڑھائیں۔
ماضی کی مایہ ناز اداکارہ نے اپنے پیغام میں اپنے والد اور معروف شاعر کیفی اعظمی کا شعر بھی پڑھ کر کہا کہ آج کی رات بہت گرم ہوا چلتی ہے، آج کی رات نہ فٹ پاتھ پر نیند آئیگی،سب اٴْٹھوں، میں بھی اٴْٹھوں، کوئی کھڑکی اسی دیوار میں کھل جائیگی۔
Aaj ki raat bahut garm hawa chalti hai/ aaj ki raat na footpath pe neend ayegi/ sab utho main bhi uthoon tum bhi utho/ koi khidki isi deewar mein khul jayegi .Kaifi Azmi
— Azmi Shabana (@AzmiShabana) December 19, 2019
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے اپنی دوسری ویڈیو میں اپنے شوہر جاوید اختر کا شعر پڑھ کر کہا کہ ’جو مجھ کو زندہ جلا رہے ہیں کہ میری زنجیریں دھیرے دھیرے پگھل رہی ہیں، میں قتل تو ہو گیا تمہاری گلی میں لیکن میرے لہو سے تمھاری دیوار گل رہی ہے۔
AdvertisementIn solidarity with protestors against CAA and NRC pic.twitter.com/hynuypyNsm
— Azmi Shabana (@AzmiShabana) December 19, 2019
ساتھ ہی شبا نہ اعظمی نے مودی سرکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آواز کو دبانے کے بجائے حکومت ہماری آواز کو سنے اور آج جو لوگ احتجاج کر رہے ہیں میں اٴْن کے ساتھ ہوں۔
Salam Mumbai for the peaceful protest against CAA and thank you Mumbai Police🙏 pic.twitter.com/ZrvNIIv7mr
Advertisement— Azmi Shabana (@AzmiShabana) December 19, 2019
شبانہ اعظمی نے اپنی تیسرے ویڈیو میں بھی جاوید اختر کا شعر پڑھنے کے بعد تلخ لہجے میں کہا کہ میں مسلم مخالف قانون کے خلاف کھڑی ہوں ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ جواب دو۔
واضح رہے کہ متنازع شہریت قانون کے خلاف آواز بلند کرنے والی بھارتی شوبز شخصیات میں دیا مرزا، پرینتی چوپڑا اور سوناکشی سنہا سمیت دیگر شخصیات بھی شامل ہیں۔
My mother is a Hindu, my biological father was a Christian, my adopted father – a Muslim. In all official documents, my religion status stays blank. Does religion determine I am an Indian? It never did and I hope it never does. #OneIndia #India
Advertisement— Dia Mirza (@deespeak) December 18, 2019
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے متنازع شہریت قانون کو ’بھارت کی جمہوریت کی موت‘ قرار دیا اور ٹوئٹ کیا کہ بھارت میں معصوم لوگوں کو اپنی آواز بلند کرنے پر مارا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قانون سازی کرنی چاہیے مگر دوسروں کی رائے کا بھی احترام کرنا چاہیے۔
If this is what’s gonna happen everytime a citizen expresses their view, forget #CAB, we should pass a bill and not call our country a democracy anymore! Beating up innocent human beings for speaking their mind? BARBARIC.
— Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) December 17, 2019
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
