
یاسرحسین اوراقراء عزیزکی شادی کااعلان ان کے مداحوں کیلئےبڑی خبربن کر سامنے آیا، شوبزکے مایہ نازاداکاروں کی جانب سے شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان سوشل میڈیا پر آیا توخبریں گردش کرتی رہیں۔
اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیااکاونٹ پر مداحوں کوخوشخبری سناتے ہوئےاپنی رسم نکاح کاکارڈبھی پوسٹ کیا جس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
یہ دعوت نامہ پاکستانی شوبز شخصیات کی اب تک ہونے والی شادیوں کے دعوت ناموں سے کافی مختلف تھا اور اسی وجہ سے ان کے دعوت نامے کو خوب پذیرائی بھی ملی۔
کارڈ میں یاسر حسین اور اقرا عزیزنےسوخ و چنچل انداز اپنایا، اقراء کو ‘سمجھداری کی مثال’ جب کہ یاسر کے لیے ‘دیر آئے درست آئے’ جسے الفاظ کااستعمال کیاگیا۔
کارڈ میں لکھا گیا کہ ’خادم صاحب کا لڑکا‘ یاسر (دیر آیا درست آیا) کی شادی ’عزیز صاحب کی لڑکی‘ (سمجھداری کی مثال) سے شادی 28 دسمبر 2019 کو ہوگی (کیوں کہ 2020 میں مہنگائی بڑھے گی)۔
https://www.instagram.com/p/B6KYYk7glRS/
منفرد جملوں کے بعد شادی کے کارڈ میں دولہا اور دلہن کی تصویر بھی لگی اور دونوں کو ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے ہوئے دکھایا گیا۔
اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کا منفرد اور مزاحیہ کارڈ
دعوت نامےمیں بتایا گیا کہ نکاح دوپہرایک بجے جب کہ ’بھرپور لنچ‘ دوپہر ڈھائی بجے ہوگا (کیوں کہ ہمارے وزیر اعظم بہت تیز ہیں)۔
اداکاروں نے شادی کے کارڈ میں تحفےتحائف لینےسے بھی انکار کردیا۔ دعوت نامے کے آخر میں لکھا کہ گیا کہ ’ تحفے لانے کی ضرورت نہیں، سلامی، کسی مشورے کی طرح دیں اور (دل کھول کر دیں)۔
دونوں کے اس دلچسپ شادی کے دعوت نامےکی تعریفیں کی گئیں اور کہا گیا کہ یہ ایک تخلیقی دعوت نامہ ہےتاہم اصل میں دونوں کا شادی کا دعوت نامہ کوئی تخلیقی کام نہیں بلکہ ایک بھارتی کامیڈین کی شادی کے کارڈ کی نقل تھا۔
یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی کا کارڈ بھارتی کامیڈین، فلم گرافک ڈیزائنر اور کاروباری نوجوان اکشرپھاٹک کی شادی کے کارڈ سے متاثر ہوکر بنایا گیا۔
اکشر پھاٹک اب معروف امریکی اقتصادی جریدے فوربز کی ’تھرٹی انڈر تھرٹی‘ فہرست میں بھی شامل ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں کافی لوگ فالو کرتے ہیں، وہ کامیڈی ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں اور انہوں نے بھی رواں ماہ کے آغاز میں ہی شادی کی۔
بھارتی دولہے نے رواں برس نومبر میں شادی کا کارڈ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا تھا۔
An honest wedding card.
Please RSVP pic.twitter.com/0lyXDyyQPe
— Akshar (@AksharPathak) November 11, 2019
اگرچہ اقرا اوریاسر کا کارڈ اکشر پھاٹک سے مختلف ہے، تاہم دونوں کارڈز دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں اداکاروں نے کارڈ کا ’کانسیپٹ‘ بھارتی نوجوان کا کارڈ دیکھنے سے لیا۔
یاد رہے کہ اداکار یاسر حسین نےکچھ عرصہ پہلےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ بات چیت کے دوران اداکارہ اقراء عزیز کے ساتھ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اشارہ دیا تھا۔
اس طرح حال ہی میں اقراء عزیز نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر یاسر حسین کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس کو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ ’ہم شادی ہونے تک دن گن رہے ہیں‘۔
لیکن اب مداحوں دونوں اداکاروں جانب سے بالآخر مداحوں کوخوشخبری سنا دی گئی،اقراء اوریاسر رواں ماہ کے آخر یعنی دسمبر میں ہی شادی کرلیں گے۔
اقراء اور یاسر نے شادی کراچی میں ہی کرنے کافیصلہ کیاہے جس کی تقریبات 25 دسمبر سے 28 دسمبر تک ہوں گی۔
سنو چندہ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اقراء اور یاسر حسین کی شادی میں ان کے قریبی دوست اور رشتہ دار شرکت کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News