Advertisement
Advertisement
Advertisement

میشا شفیع کا عدالت میں بیان ریکارڈ، علی ظفر پر سنگین الزامات

Now Reading:

میشا شفیع کا عدالت میں بیان ریکارڈ، علی ظفر پر سنگین الزامات
میشا شفیع

میشا شفیع نے اپنے خلاف علی ظفر کی جانب سے 100 کروڑ روپے ہرجانے کے دعوے میں ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق میشا شفیع آج اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لئے اپنی والدہ صبا حمید کے ساتھ ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں، انہوں نے تین گھنٹے میں بیان ریکارڈ کرایا۔

میشا شفیع نے علی ظفر پراپنے الزام کو دہرایا کہ انہیں علی ظفر نے متعدد بار جنسی ہراساں کیا اور انہوں نے انتہائی مجبوری کی حالت میں اس بات کا اظہار کیا۔

میشا شفیع نے مزید کہا  کہ انہوں نے  کہ علی ظفر بہت عرصے تک ساتھ پرفارم کرنا تھا لیکن وہ اس عمل کو مزید برداشت نہیں کرسکتیں اور مجبوری کی حالت میں یہ بات ظاہر کی۔

میشا نے اپنے بیان میں کہا کہ علی ظفر نے اپنے سسرالیوں کے گھر پر پہلی بار میرے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کی، علی ظفر کا یہ عمل ان کے لیے حیران اور پریشان کن تھا، میشا نے اس واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ

Advertisement

علی ظفر کی درخواست پر گلوکارہ میشا شفیع نے ایف آئی اے کے روبرو

انہوں نے فوراً گھر کے لان میں موجود اپنے شوہر کو اس بارے میں بتایا ،لیکن انہوں نے اپنے شوہر کو علی ظفر سے اس مسئلے پر بات کرنے سے روکا کیونکہ ان کے شوہر باکسر ہیں اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ وہاں کسی قسم کی لڑائی یا جھگڑا ہو۔

میشا شفیع نے اپنے بیان میں اس بات کا ذکر بھی کیا کہ علی کی فیملی سے قریبی تعلق ہونے کی وجہ سے انہوں نےاس واقعے کا ذکر ان کی بیوی سے نہیں کیا، میشا شفیع نے اپنے بیان میں عدالت میں مختلف واٹس ایپ میسجز بھی دکھائے۔

پیشی کے بعد اداکارہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ انہیں دباؤ میں لانے اور ڈرانے کے لیے کیس فائل کیا ہے ،ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعد مالی نقصان بھی ہوا ہے ۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر